?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان کے والد محترم، اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ایران کے برادر عوام اور وسیع تر امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام کو شدید دکھ میں ہے اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم نے اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت آنے والے سالوں میں امن، استحکام، وقار اور خوشحالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔
وزیراعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
اپنے خط میں وزیراعظم نے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت، اور کامیابی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کے لئے امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی ہے۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ: غزہ اپنی بدترین تباہ کن صورتحال کا سامنا کر رہا ہے
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اقوام
مئی
اسرائیلی فوج میں خواتین کو بھرتی کرنے کا مقصد کیا ہے ؟
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل فرنٹ لائن پر آپریشنل یونٹس میں خواتین کے داخلے
دسمبر
تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے: مہوش حیات
?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و
نومبر
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت روکنے کی خواہاں
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاور ڈویژن
مارچ
کچھ لیک ہونے والی امریکی خفیہ دستاویزات کے بارے میں
?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیک ہونے
اپریل
وزیر اعظم کا حریت لیڈر اشرف صحرائی کے انتقال پر رد عمل کا سامنے آگیا
?️ 6 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم نے بھارتی فوج کی قید میں انتقال کرنے والے
مئی
صیہونی ڈرائیور نے فلسطینی خاتون کو گاڑی کے نیچے کچل دیا
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بدھ کے روز ایک صیہونی آباد کار نے الخلیل کے قریب
اپریل
حزب اللہ اور نئے معاہدے کے حوالے سے نتن یاہو کی ٹرمپ سے فوری ملاقات کی کوشش
?️ 19 جون 2026سچ خبریں: واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کے
جون