دفتر خارجہ کا بھی حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعلان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بھی حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت دفتر خارجہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کی اعلان کردہ کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اسحاق ڈار نے مالی نظم و ضبط اور سرکاری وسائل کے محتاط استعمال پر زور دیا، وزارت خارجہ کے اخراجات کو ضروری امور تک محدود رکھنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی اور قونصلر خدمات متاثر کیے بغیر اخراجات کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اِسی طرح دفتر خارجہ میں انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے پر زوردیا اور حکومت کی کفایت شعاری مہم کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں ترجمان نے مزید کہنا تھا کہ شفافیت اور عوامی فنڈز کے مؤثر استعمال کے عزم کا اظہار کیا، پاکستان کے سفارتی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

مشہور خبریں۔

حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز

?️ 26 جولائی 2025حنظلہ غزہ کے قریب، درجنوں اسرائیلی ڈرونز کی کشتی پر پرواز بحرِ

یمن میں بعض قیدیوں کی رہائی کے لیے ابتدائی معاہدہ طے

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:   یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ میں قیدیوں کے امور کی

کیا امریکہ یمن پر حملہ کرنے والا ہے؟امریکی میڈیا کیا کہتا ہے؟

?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی ذریعے نے کہا کہ امریکہ اور اس کے

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے

?️ 26 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

ایلون مسک نے ٹرمپ کو کہا: اگر میں وہاں نہ ہوتا تو آپ صدر نہ ہوتے۔ تم کتنے ناشکرے ہو

?️ 6 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی آج کی تقریر اور سوشل میڈیا پر

قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ

غزہ جنگ میں امریکی دوغلی پالیسی،خفیہ دباؤ سے کھلی حمایت تک

?️ 31 دسمبر 2025 غزہ جنگ میں امریکی دوغلی پالیسی،خفیہ دباؤ سے کھلی حمایت تک

پاک افغان کشیدگی: چمن و طورخم بارڈر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند

?️ 12 اکتوبر 2025خیبر، کرم: (سچ خبریں) پاک افغان حکام فورسز کے درمیان فائرنگ اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے