پاکستان کو سعودی عرب سے ملے گا خصوصی تحفہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب سے بتایا گیا سعودی عرب نے پاکستان کو خصوصی تحفہ دیتے ہوئے اسلام آباد میں فیصل مسجد جیسی ایک اور عالیشان مسجد تعمیر ہوگی، مسجد میں 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی  تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر کی جانب سے پاکستان کیلئے خصوصی تحفے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جانب بتایا گیا کہ "اسلام آباد میں جدید طرز تعمیر کی شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود مسجد، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی حکومت کی طرف سے، اللّٰہ تعالٰی ان کی حفاظت فرمائے ۔
جبکہ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں 80 کنال پر مشتمل جامعہ مسجد ملک سلمان بن عبد العزیز کو اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان سعودی عرب دوستی اور ایمان عقیدہ کے تعلقات کی عظیم مثال ہو گی ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان تین روزہ دورے پر سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی دعوت پر تشریف لے جا رہے ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے سیاسی ومذہبی قائدین سے ملیں گے اور عمرہ ادا کریں گے او رمدینہ منورہ میں رسول اکرم ؐ کے روضہ اطہر پر حاضری دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کے درمیان سعودی عرب کی سیاسی و مذہبی قیادت ، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے اسلامک فوبیا ، توہین ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے عالمی قانون سازی کے بارے میں بھی عملی اقدامات پر بات چیت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر نائیجیریا کا ردعمل

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:  نائیجیریا کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں

پاکستان پیپلز پارٹی اپنا نام بدل کر سندھ پیپلز پارٹی رکھ لے۔ فاروق ستار

?️ 23 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا

میکرون اور مظاہرین کے درمیان لڑائی؛ تنازعہ کا فاتح کون ؟

?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:حالیہ دنوں میں فرانس میں بدامنی سے متعلق خبریں دنیا بھر

غزہ میں جاری مظالم کے ردعمل میں نیویارک میں مظاہرہ

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی حامیوں کے احتجاج اور بچوں

الیکٹرانیک مشین ہی انتخابات کو شفاف کو بنا سکتی ہے

?️ 13 ستمبر 2021فیصل آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیر

ایکسٹینشن نہیں لوں گا،5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا،جنرل قمر جاوید باجوہ

?️ 21 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح

انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس کا اظہار برہمی

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات سے متعلق درخواست واپس لینے پر چیف جسٹس قاضی

یورپ میں موسم سرما بہت مشکل ہوگا:بیلجیئم

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال پورے یورپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے