?️
کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی رکن اسمبلی ثنا بلوچ نے صوبائی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر بلوچستان سمیت صوبوں میں معدنی وسائل کی تلاش کے لیے کمپنیوں کو 6 بلاکس مختص کیے تھے جو آئین کی خلاف ورزی ہے
بلوچستان اسمبلی نے صوبے کو اعتماد میں لیے بغیر سرکاری تیل اور گیس کمپنیوں کو دیئے گئے پیٹرولیم ایکسپلوریشن بلاکس کی تفصیلات جاننے کے لیے ایک خصوصی تکنیکی کمیٹی تشکیل دی۔
انہوں نے کہا کہ تین بڑی کمپنیوں کو بلوچستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے لائسنس دیئے گئے، یہ کمپنیاں اربوں روپے کھوج کے کام پر خرچ کریں گی جبکہ اس بڑی سرمایہ کاری میں سے صوبے کو صرف 30 ہزار ڈالر ملیں گے۔
ثنا بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ ایک کمپنی بلوچستان میں 24 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی تاہم تلاش کا لائسنس جاری کرنے سے قبل صوبائی حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی۔
انہوں نے دعوٰیٰ کیا کہ کوہلو اور قلات میں تیل اور گیس کے ذخائر پہلے ہی دریافت ہوچکے ہیں لیکن کسی کو بھی ان علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرے کہ وہ ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات فراہم کرے جو بلوچستان میں کام کریں گی۔
بی این پی (مینگل) کے قانون ساز نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو بھی اس سلسلے میں وضاحت جاری کرنی چاہیے اور ایوان میں نمائندگی رکھنے والے فریقین کے اراکین پر مشتمل ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔
وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مچھ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، تاہم اس سلسلے میں علاقے کے کسی نمائندے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں ہر پارٹی کے ایک رکن کو شامل کیا جانا چاہیے۔
سابق وزیر اعلیٰ اور حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ یہ ایک آئینی مسئلہ ہے اور آئین نے ‘ہمارے حقوق کو یقینی بنایا ہے اور کوئی بھی ہمیں ان حقوق سے محروم نہیں کرسکتا’۔انہوں نے اس معاملے پر غور کرنے کے لیے تکنیکی کمیٹی کے قیام کی حمایت کی۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے نصراللہ زری نے کہا کہ صوبائی حکومت سے کسی بارے میں نہیں پوچھا گیا کیونکہ فیصلے بیوروکریٹس نے لیے تھے، اس معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اس بات کی تائید کی کہ اس اہم معاملے کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جائے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کے کرائے کے فوجیوں کو غزہ میں جنگ بندی کا خدشہ
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یدیعوت اخرونوت کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی میں صہیونی
جولائی
یمن میں سعودی اتحاد کی مسلسل شکست کے بعد امریکہ کی براہ راست مداخلت
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کے شہر میں امریکہ کے بنائے ہوئے سعودی اتحاد کی
جنوری
اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دفترِ خارجہ
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 سے 19 جون
جون
مزاحمت کی نئی نسل کے سامنے صہیونی بونے نظر آئے
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے پر حالیہ غیر انسانی جارحیت کے دوران صیہونی حکومت
جولائی
یمن کے ساتھ صیہونی دشمنی کے پس پردہ مقاصد
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی یمن کی تحریک انصار اللہ کی فوجی طاقت میں اضافے
اگست
تقریباً نصف برطانوی شہری اپنے ملک کے دفاع کے لیے لڑنے کو تیار نہیں؛ سروے رپورٹ
?️ 14 اکتوبر 2026سچ خبریں:ایک نئے سروے کے مطابق، 48 فیصد برطانوی شہری جنگ کی
اکتوبر
غزہ میں اسرائیلی حکومت کے سکینڈل کا ڈھول بج گیا ہے
?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس نے ایک بیان
اکتوبر
رفح ٹینٹ سٹی؛ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کو روکنے کے لیے امریکی صہیونی دھوکہ
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: اگرچہ یہ بات تقریباً واضح ہو چکی ہے کہ غزہ
دسمبر