نسلہ ٹاور گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ کی پھرتیاں

نسلہ ٹاور کی مسماری میں کام تیزی سے جاری

?️

کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کو گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ کی پھرتیاں جارہی ہیں، اس حوالے سے  اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کیلئے نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی تمام یوٹیلیٹی سہولیات فوری منقطع کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ کی پھرتیاں جاری ہیں، عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی تمام یوٹیلیٹی سہولیات فوری منقطع کی جائیں۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے ایم ڈی واٹر بورڈ ، سی ای او کے الیکٹرک ، ایم ڈی سوئی سدرن گیس حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ستائیس اکتوبر تک نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی بجلی ، گیس اور پانی کی فراہمی کو بند کردیا جائے،کنیکشن منقطع کرنے کے بعد ہی نسلہ ٹاور کو گرانے اور مزید اگے کی کارروائی ممکن ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ملبہ اٹھانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کے شام کو تقسیم کرنے کے خطرناک منصوبے کا انکشاف

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ صیہونی حکومت

لندن اسرائیلی جنگی جرائم کی حمایت کر رہا ہے: برطانوی رکن پارلیمنٹ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک برطانوی رکن پارلیمنٹ نے اپنی حکومت پر الزام لگایا ہے

نئی دستاویزات سے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات میں لندن کے دوغلے پن کا انکشاف ہوا ہے

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: حال ہی میں جاری ہونے والی دستاویزات سے پتہ چلتا

کینسر کے بڑھنے کی وجہ پانی ہو سکتا ہے

?️ 19 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب

انتخابات نزدیک آتے ہی اہم اتحادیوں نے پی ڈی ایم سے کنارہ کشی اختیار کرلی

?️ 18 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اگرچہ اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں

مغربی کنارے میں 7000 سے زائد نئے صہیونی ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی منظوری

?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی کابینہ

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی

?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے

اسرائیل جنگوں کے درمیان جنگ ہار چکا ہے

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے