مہینوں کی مخفی زندگی کے بعد وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ناروے میں دوبارہ منظرِ عام پر آگئیں

وینزویلا

?️

مہینوں کی مخفی زندگی کے بعد وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ناروے میں دوبارہ منظرِ عام پر آگئیں

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کئی ماہ تک خفیہ زندگی گزارنے کے بعد جمعرات کے روز ناروے میں اچانک نمودار ہوئیں۔ انہوں نے اوسلو میں اپنے قیام کی جگہ کی بالکونی پر آ کر پہلی بار اپنی واپسی کا اشارہ دیا۔

امریکی نیوز نیٹ ورک سی بی ایس کے مطابق ماچادو 9 جنوری 2025 سے غائب تھیں، جب انہیں کاراکاس میں اپنے حامیوں کے درمیان موجودگی کے دوران مختصراً حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ بدھ کو اوسلو میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کرنا چاہتی تھیں جہاں عالمی رہنما اور ان کے اہلِ خانہ ان سے ملاقات کے منتظر تھے۔

رپورٹ کے مطابق ماچادو جزیرہ کوراساؤ کے راستے وینزویلا سے فرار ہوئیں، جو نیدرلینڈ کے زیرِ انتظام ہے اور وینزویلا کے شمال میں 64 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس خفیہ منتقلی کی تفصیلات سب سے پہلے "وال اسٹریٹ جرنل” نے شائع کیں۔

نوبل ویب سائٹ پر جاری ایک آڈیو پیغام میں ماچادو نے بتایا کہ وہ ایوارڈ تقریب میں بروقت شرکت نہیں کر سکیں، تاہم "بہت سے لوگوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر” انہیں اوسلو پہنچنے میں مدد فراہم کی۔

ناروے کی نوبل کمیٹی کے سربراہ یورگن واتنے فریدنس نے تقریب میں کہا ماریا کورینا ماچادو نے بھرپور کوشش کی کہ وہ آج یہاں موجود ہوں، اگرچہ وہ تقریب میں نہیں پہنچ سکیں گی، لیکن ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ وہ محفوظ ہیں اور اوسلو میں موجود ہوں گی۔”

گزشتہ ماہ وینزویلا کے اٹارنی جنرل نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ اگر ماچادو ایوارڈ لینے کے لیے ملک چھوڑیں گی تو انہیں "فراری” تصور کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ای سی سی نے ملکی سلامتی اور دفاع سے متعلق اربوں روپے کی گرانٹس کی منظوری دیدی

?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے منگل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس نئی بلند ترین پر سطح پر پہنچ گیا

?️ 2 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک

الیکشن کمیشن نے آزاد اراکین قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرلی

?️ 26 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد

حکمرانی پر انحصار یورپ کا غیر واضح مستقبل

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:      یوکرین میں جنگ کے جاری رہنے اور اس

امریکی سینیٹر: ایران کے ساتھ جنگ ​​میں امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا

?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مشرق وسطیٰ میں

ٹرمپ کا ایسا بیان جس نے امریکہ کو حیران کر دیا: مجھے مہنگائی لپسند ہے

?️ 11 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز حالیہ مہنگائی

صیہونی وزیر جنگ غزہ میں کیا کر رہے ہیں؟

?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ یوو گیلنٹ نے دعویٰ کیا کہ یہ

ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ کو روکنے کے لیے سینیٹ کی دوبارہ ووٹنگ 

?️ 29 اپریل 2026 سچ خبریں:ڈیموکریٹک سینیٹر ٹم کین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے