?️
سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو عالمی سطح پر معاشی طور پر تنہا کرنے کی واشنگٹن کی مسلسل کوششوں سے اس کی مالی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور علاقائی اتحادیوں کی معاونت کے لیے اس کے وسائل میں کمی آ رہی ہے۔
اسپوٹنک نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو معاشی طور پر الگ تھلگ کرنے کی امریکی کوششیں انتہائی کامیاب رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن کے حکام وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران کے خلاف امریکی اقدامات اور پابندیوں کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیسنٹ نے دعویٰ کیا کہ ایران اب ڈالر تک رسائی حاصل کرنے کے قابل نہیں رہا اور خطے میں اپنے اتحادیوں کی مالی معاونت کرنے کی اس کی صلاحیت بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے پیر کے روز یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ سمندر میں ایران کا کوئی تیل بردار جہاز موجود نہیں ہے اور ممکن ہے کہ ایران میں تیل کی دریافت کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا ہو۔
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اعتراف کیا کہ ایران کو طبی امداد اور دیگر ضروری اشیا کی ضرورت ہے۔
ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کو بھی مسترد کر دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی کو امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک خفیہ پیغام بھیجا تھا۔
امریکہ اور اسرائیل نے 9 اسفند 1404، یعنی فروری 2026ء کے اواخر میں ایران پر حملے شروع کیے، جس کے جواب میں تہران نے بھی حملے کیے۔
دونوں فریق جون 2026ء کے وسط میں لڑائی روکنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر متفق ہوئے، تاہم بعد میں امریکہ کی جانب سے وعدوں کی خلاف ورزی کے الزامات کے بعد جوابی حملے دوبارہ شروع ہو گئے۔
براہ راست لڑائی رکنے کے باوجود تنازع اب تک کسی حتمی معاہدے کے بغیر جاری ہے، جبکہ واشنگٹن ایران پر معاشی دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایران کے خلاف جنگ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا کے متعدد ممالک میں ایندھن اور صنعتی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 27 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک بار پھر فائرنگ کا ایک
مئی
سنوار نے عالمی مقام حاصل کیا
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار اسرائیل الیوم نے غزہ جنگ میں بنجمن نیتن
جولائی
پامسٹ نے اہلیہ کو بتایا آپ کے شوہر کا ایک اور بچہ بھی ہے، یاسر نواز
?️ 25 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار یاسر نواز نے
نومبر
عراق میں رہبرِ شہید کی میت کی تشییع پر عرب صارفین کا وسیع استقبال
?️ 30 جون 2026سچ خبریں: رہبرِ شہید کی میت کی عراق میں تشییع کے اعلان
جون
ٹرمپ کا نیجیریا پر ممکنہ حملے کا اعلان
?️ 3 نومبر 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے
نومبر
کالعدم جماعت کا احتجاج جاری، کئی ٹرینیں منسوخ
?️ 29 اکتوبر 2021کراچی(سچ خبریں) کالعدم جماعت کے احتجاج جاری ہے جس کے نتیجہ میں
اکتوبر
عمران خان کا چیف جسٹس کو خط،حلف کی پاسداری کرتے ہوئے جرأت مندانہ فیصلے کریں
?️ 18 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان
ستمبر
پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گی
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی
جون