?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) "ن لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے”۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنی ایک ٹوئٹ میں حکمران جماعت ن لیگ پر طنز کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے عمران خان کی بہنوں پر استعمال کی جانے والی پنجاب پولیس کی واٹر کینن کے سامنے کھڑے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر ٹوئٹ کر دی، اسی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے ایک ن لیگی کارکن کی بریانی نوش کرتے ہوئے کی تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ لگا کہ "ن لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے”۔
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کرلیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے وزراء کہتے ہیں کہ تحریک انصاف مائنس عمران خان ہوگی تو اس کا مطلب ہی کیا ہے؟ تحریک انصاف تو آپ نے 9 مئی اور 20 جون کے دوران ٹھڈے مکے مار کر ختم کر دی تھی، اب تو عمران خان ہے اور عوام ہیں، تحریک انصاف نہ رجسٹرڈ پارٹی ہے، نہ ان کے پاس کوئی الیکشن سمبل ہے نہ ان کا سٹرکچر ہے تو مائنس کیا ہونا ہے؟۔
فواد چوہدری کہتے ہیں کہ یہ جو بھی عہدیدار ہیں ان کو آج فارغ کر دیں، ان کی جگہ عمران خان کالج کے لڑکے لڑکیوں کو کہہ دیں کہ آج سے وہ تحریک انصاف ہیں تو وہ ہوں گے، ممبران اسمبلی کا استعفیٰ کل عمران خان نے دلوانا ہے آپ آج دلوا لیں کیا فرق پڑتا ہے، مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کر لیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔


مشہور خبریں۔
مالی سال 2024 کے دوران اقتصادی ترقی کی شرح 2.5 فیصد رہی
?️ 1 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی مالی سال 24-2023 کے دوران اقتصادی
اکتوبر
پڑوسی ممالک میں رنگین انقلاب نہیں آنے دیں گے:روس
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ کچھ اندرونی اور بیرونی قوتیں قزاقستان
جنوری
جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہو سکتا: حماس
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے منگل کی صبح قیدیوں
دسمبر
صیہونیوں کی لبنانی زمین پر ناکامی
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے فضائی اور توپخانے کے حملوں میں شدت پیدا
اکتوبر
انصار اللہ: خاموشی اور پسپائی امریکہ کو مزید مغرور بناتی ہے
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: یمنی انصار اللہ نے لاطینی امریکہ کے خلاف امریکی دھمکی
جنوری
امریکی آٹو انڈسٹری کے کارکنوں کی ہڑتال
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بامریکن آٹو انڈسٹری ورکرز یونین کے نمائندوں نے بتایا کہ اگر
ستمبر
صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ الدرج کے
اگست
غزہ جنگ کے نتیجے میں برطانیہ میں لوگوں کے مسلمان ہونے کی خبر نے مچایا تہلکہ
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: ایف ایف ایل اکیڈمی کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا
دسمبر