?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ملک میں چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں، یہ کمپنیاں معدنیات، چینی اور گندم کی جس وقت چاہیں امپورٹ یا ایکسپورٹ کریں، عوام صرف ان کی غلام ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان ی حق پر اور ڈٹ کر کھڑا ہے، کسی میں بھی جرات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ لگائے، بانی پی ٹی آئی اللہ کی حفاظت میں ہیں۔
ٹی وی پر بیٹھ کر نعرے لگانے والے گیڈر ہیں، بشریٰ بی بی سے 2 ماہ میں 40 منٹ اور عمران خان سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے، ہم واٹر کینن سے گھبرانے والے نہیں، میری بہنوں کو گرنے سے ٹانگوں پر زخم آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جو بانی کے خلاف بول رہا ہے سب کا نام پتہ ہے، ان بیچاروں سے جو کہلوایا جا رہا ہے وہ کہتے ہیں یہ کدھر بھاگیں گے، یہ خوف سے بول رہے ہیں ان کے پاس چھپنے کی جگہ نہیں، رات ڈھائی بجے 9 ڈگری درجہ حرارت تھا اور ہم پر تین مرتبہ پانی سے حملہ سے کیا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں خواتین رات دو بجے جیل کے باہر کیا کر رہی تھیں، ہم اپنے حق کے لیے بیٹھے تھے، چند مخصوص لوگوں کی کمپنیاں ہیں۔ معدنیات، چینی اور گندم کی جس وقت چاہیں امپورٹ یا ایکسپورٹ کریں، عوام صرف ان کی غلام ہے، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں بند رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اینکر ٹی وی پر بیٹھ کر کہتا علیمہ خان کو پانچ سال سزا ہوگی، آئین اور قانون مجھے اجازت دیتا ہے کہ میں اظہار رائے کر سکوں، آپ گولیاں چلائیں گے تو ہم شہید ہوں گے اور ہم اب ڈرنے والے نہیں۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جو خود پاکستان سے غداری کر رہے ہیں وہ ہم کو غدار کہتے یہ ہمارے لیے تمغہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی عزت آسمانوں پر ہے۔


مشہور خبریں۔
مڈغاسکر میں ہجوم نے 30 سے زائد افراد کو زندہ جلایا
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: افریقی ملک مڈغاسکر کے دارالحکومت کے شمال میں واقع
جولائی
فرانس میں اولمپک کی افتتاحی تقریب سے قبل سکیورٹی سخت
?️ 19 جون 2024سچ خبریں: یورونیوز نے اطلاع دی ہے کہ فرانس نے پیرس میں
جون
عمران خان موجودہ حکومت کے لیے بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں:مریم نواز
?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے
جون
مغربی دنیا کی نام نہاد جھوٹی جمہوریت
?️ 21 اگست 2021(سچ خبریں) مغربی دنیا جو جہاں پر بھی شکست اور ذلت آمیز
اگست
ایرانی فضائیہ کو عالمی سطح پر برتری حاصل
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی بریگیڈیئر کا کہنا ہے کہ اسلامی انقلاب کے بعد ہماری
فروری
صیہونی ریاست کو درپیش سیاسی عدم استحکام
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:یورپی تھنک ٹینکس کی 2015 سے 2025 تک کی تحقیقات کی
اپریل
نوری المالکی وزیراعظم بنے تو عراق پر پابندیاں عائد ہوں گی:امریکہ
?️ 19 فروری 2026نوری المالکی وزیراعظم بنے تو عراق پر پابندیاں عائد ہوں گی:امریکہ عراقی
فروری
صیہونی حکام کا اپنے قیدیوں کو واپس لینے سے انکار!
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے
اکتوبر