?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب مونس الٰہی کے دوست احمد فرحان کی گرفتاری سے لاتعلقی کے بعد سٹی پولیس کے سربراہ کو انہیں بازیاب کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
احمد فرحان کے بھائی سلمان ظہیر خان نے غیرقانونی حراست کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ایف آئی اے نے ان کے بھائی کو اٹھایا اور غیر قانونی حراست میں رکھا۔
تاہم ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فرحان کو کارپوریٹ کرائم کی انکوائری میں کال اپ نوٹس جاری کیا گیا تھا، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار سلمان 6 جنوری کو اپنے بھائی کے مجاز وکیل کے طور پر ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور تفتیش کاروں کو بتایا کہ ان کے بھائی لاہور میں دستیاب نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فرحان کو 10 جنوری کو انکوائری کی کارروائی میں پیش ہونے کے لیے ایک اور کال اپ نوٹس جاری کیا گیا، فرحان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ایف آئی اے کی حراست میں ہے۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد جسٹس عالیہ نیلم نے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کے بھائی کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر اسے آج منگل کو عدالت میں پیش کریں۔
تاہم ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فرحان کو کارپوریٹ کرائم کی انکوائری میں کال اپ نوٹس جاری کیا گیا تھا، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار سلمان 6 جنوری کو اپنے بھائی کے مجاز وکیل کے طور پر ایجنسی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور تفتیش کاروں کو بتایا کہ ان کے بھائی لاہور میں دستیاب نہیں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فرحان کو 10 جنوری کو انکوائری کی کارروائی میں پیش ہونے کے لیے ایک اور کال اپ نوٹس جاری کیا گیا، فرحان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور نہ ہی وہ ایف آئی اے کی حراست میں ہے۔ ایف آئی اے نے کارپوریٹ کرائم کے الزام میں وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے اہل خانہ کے خلاف انکوائری شروع کردی۔


مشہور خبریں۔
امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکا کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
?️ 15 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے چین کو امریکہ کے لیئے سب
اپریل
شامی عوام معاشی دہشت گردی کا شکار
?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں: شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے انسانی حقوق
جنوری
امریکی خوراک کا امدادی بجٹ ختم ہو گیا کیونکہ حکومتی شٹ ڈاؤن جاری ہے
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ زراعت نے اعلان کیا کہ وہ نومبر میں
اکتوبر
کابل میں امریکی سفارت خانہ خفیہ دستاویزات کو تباہ کرنے میں مصروف
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت
اگست
کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں: محبوبہ مفتی
?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی
اگست
میں نیتن یاہو کو مار ڈالوں گا: صیہونی پائلٹ
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے پائلٹ زئیف راز جنہوں نے 1981 میں عراقی
فروری
اسٹریٹ ہنگامے استقامتی ممالک کے خلاف امریکہ کا حربہ
?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:حال ہی میں امریکی جرنل اخبار وال اسٹریٹ میں شائع ہونے
جنوری
پی ٹی آئی کا ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی
ستمبر