🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں)سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور پاکستان کے درمیان 5 سرمایہ کاری منصوبوں کے لیے 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق یہ معاہدے بلوچستان، خیبرپخوتنخوا اور سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے مدد کریں گے۔
اس کے علاوہ یہ منصوبے ملک میں نکاسی آب اور آبپاشی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور بحالی، سیلاب کے خطرے سے نمٹنے اور فصلوں میں پانی کے انتظام کے ساتھ ساتھ سیلاب سے متاثرہ صوبوں میں بجلی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
ان معاہدوں میں پنجاب کے ہنرمند ہزدوروں کو روزگار تک رسائی کو بہتر بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
سیکریٹری اقتصادی امور کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق بھی موجود تھے۔
ایمرجنسی فلڈ اسسٹنٹ پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں سیلاب سے بحالی اور تعمیر نو میں مدد اور ملک کو موسمیاتی خطرات اور تباہی سے بچانے کے لیے 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے رعایتی قرض کا معاہدہ بھی شامل ہے۔
سیکریٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اب تک کا سب سے زیادہ قرض ہے جو ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے حکومتِ پاکستان کو ایک فیصد کی شرح سے 40 سال کی ادائیگی کی مدت کے ساتھ دیا گیا ہے۔
سیکنڈ پاور ٹرانسمیشن انہانسمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت حالیہ سیلاب کے بعد متاثر ہونے والے بجلی کے انفراسٹرکچر کی بحالی سمیت ٹرانسمیشن لائن اور سب اسٹیشن کی بحالی کے 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ 10 کروڑ ڈالر کے ایک اور سرمایہ کاری منصوبے کے معاہدہ پر دستخط کیے گئے جس میں 20 اداروں کو ترقی دینے کے علاوہ پنجاب میں 4 وکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ ادارے بنائے جائیں گے جن میں 29 ہزار خواتین سمیت 96 ہزار لوگوں کو مختلف شعبے میں تربیت دی جائے گی جن میں لائٹ انجینرنگ کے معاشی شعبہ، ٹیکسٹائل اور کپڑے کے شعبے سمیت فوڈ پروسسنگ، انفارمیشن کمیونکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی)، آٹو موبائل/موٹر بائک اسمبلی، پارٹ اور ریپئر، ہیلتھ اور کنسٹرکشن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوا واٹر ریسورس ڈوپلمنٹ پروجیکٹ (36 لاکھ ڈالر) اور نولونگ ڈیم پروجیکٹ (50 لاکھ ڈالر) بنانے اور اس میں مالی سہولت فراہم کرنے کے لیے بھی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے علاوہ ٹیکنیکل وکیشنل ایجوکیشن ٹریننگ ادارے کے ساتھ ساتھ پانی کے ذرائع کی تکمیل کے لیے مسلسل تعاون اور مالی مدد فراہم کرنے کے لیے سردار ایاز صادق نے ایشیائی ترقیاتی بینک مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پوسٹ ڈیزاسٹر نیڈ اسسمنٹ ( پی ڈی این اے) کی رپورٹ کا اجرا نومبر میں کیا گیا جس میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 16 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ضرورت پر زور دیا گیا تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک وہ پہلا ادارہ ہے جس نے سیلاب سے بحالی اور تعمیر نو کے لیے مدد فراہم کرنے اور اس کی تکمیل کے لیے مدد فراہم کی۔
انہوں نے سرکاری محکموں کو بھی سراہا جنہوں نے دو ماہ کے اندر سیلاب سے بحالی کے منصوبوں کی منظوری میں کردار ادا کیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مرکزی مغربی ایشیائی محکمہ کے ڈائریکٹر جنرل یوجین ہوکوکا کہنا ہے کہ سال 2022 میں بینک نے پاکستان کو 2 ارب 67 کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک بحالی اور تعمیر نو کے لیے حکومت کی مدد جاری رکھے گا۔
مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 24 مئی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع
مئی
بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں گے، شہباز شریف کا یوم یکجہتی فلسطین پر بیان
🗓️ 7 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم یکجہتی فلسطین
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیرس منصوبے کی تفصیلات کا انکشاف
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:اس ہفتے کے اتوار کو پیرس میں امریکی، صیہونی، مصری اور
جنوری
انسداد دہشت گردی عدالت کا شاہ محمود قریشی کو سخت نوٹس
🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف
جولائی
دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا: وزیراعظم
🗓️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم جو
دسمبر
الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند آدھی رات کو طلوع ہوا جو قوم کے لیے تاریکی لے کر آیا، شہزاد وسیم
🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
مارچ
صہیونی جولان کی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے: صنعا
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی حکومت کی تبدیلی اور تعمیر نو کی وزارت
دسمبر
مسجد الاقصی اور مغربی کنارے کے خلاف صیہونی نئی سازش
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
جولائی