سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 8 سال بیت گئے، والدین آج بھی انصاف کے منتظر

?️

پشاور: (سچ خبریں)پشاور میں 8 سال قبل ہونے والے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والوں کی آج آٹھویں برسی منائی جارہی ہے اور شہید بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ سانحے کو 8 سال گزرنے کے باوجود وہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔

سال 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے احتجاجی ریلی نکالی۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جب دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے اسکول پر حملہ کیا تھا اور 130 سے زائد طلبہ سمیت 150 افراد کو شہید کردیا تھا۔

آرمی پبلک اسکول کی آٹھویں برسی کے موقع پر شہید بچوں کے والدین خیبر روڈ پر جمع ہوئے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

والدین نے آرمی پبلک اسکول سے لے کر ورسک روڈ تک احتجاجی مارچ کیا، والدین پشاور کے کور کمانڈر سے بات کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔

احتجاج میں شریک اسکول حملے میں شہید ہونے والے ایک طالبعلم کے والد محمد طاہر نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں اور اپنے مطالبات اور شکایات متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم گزشتہ 8 سالوں سے انصاف کے منتظر ہیں لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی ہمارے لیے کچھ نہیں کر رہا‘۔

محمد طاہر نے کہا کہ وہ 16 دسمبر کو سرکاری چھٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن عہدیداروں کی جانب سے بار بار وعدوں کے باوجود ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے زبردستی ہمیں روکنے کی کوشش کی اور احتجاج میں شریک ایک شخص کے ساتھ مبینہ طور پر بدتمیزی کی جن کا بیٹا آرمی پبلک اسکول پر حملے میں شہید ہوگیا تھا۔

انہوں نے شکایت کی کہ حکومت اور اعلیٰ حکام کی جانب سے آرمی پبلک اسکول کی تقریب میں شرکت نہیں کی گئی۔

بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کے حکام خیبر روڈ پہنچے اور مظاہرین سے بات چیت کی، مظاہرین نے خیبرروڈ کی ایک جانب جانے والی سڑک کو بلاک کردیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔

سانحے کو 8 سال گزرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے یک آواز ہونے کا دن ہے۔ ’

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ دن پوری دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔‘

وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہر سال 16 دسمبر کا دن پوری قوم کو اس کرب اوردکھ کی یاد دلاتا ہے، جسے برسوں بعد بھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ ’

انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی قوم اپنےشہیدوں کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی‘۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 8 سال گزر جانے کے بعد بھی اس دلخراش واقعے کی یاد ہمارے دلوں میں تازہ ہے’۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’16 دسمبر کا دن آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا رہے گا‘۔

عارف علوی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے متحد ہے، انہوں نے آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے درجات بلند کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی برادری کے لیے بھی یاد دہانی ہے کہ دہشت گردی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ہمیں مل کر دنیا سے اس کے خاتمے کی کوشش کو تیز کرنا چاہیے’

اس کے علاوہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول ملکی تاریخ کا ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن شہداء کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا، آج کے دن ہم بچوں کے والدین اوران کے بہادراساتذہ کو سلام، خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداءکے درجات بلند کرے اور ان کے اہلخانہ کو صبر عطا کرے۔’

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ 16دسمبر وہ دن ہےجسےقوم کبھی فراموش نہیں کرےگی’۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہ دن ہے جب آرمی پبلک سکول کےمعصوم بچوں اور ان کے اساتذہ پر حملےکی شکل میں ہم پر تاریخ کا سب سےہولناک دہشت گرد حملہ کیا گیا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’یہی وہ دن ہے جب ہم بحثیت قوم یکجا ہوئے اور دہشتگردی سے نمٹنے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنےکاعزم کیا۔‘

مشہور خبریں۔

عراقی انتخابات میں امریکی خاندانوں کا ثقافتی اثر "آئی ایل پی” کے زیر احاطہ

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: آئی ایل پی پروگرام کے سب سے مؤثر اجزاء میں

حیفا کو نشانہ بنانا کیوں اہم ہے؟ / حزب اللہ حملہ آور مرحلے میں داخل

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے میزائل حملے جو اب تک زیادہ تر

ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی

واٹس ایپ پر انسٹاگرام جیسا اسٹیٹس میں میوزک لگانے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️ 26 اکتوبر 2024 سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ماہرین کی

غزہ میں عارضی جنگ بندی کب تک قائم رہے گی ؟

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو  نے جمعہ کی

غزہ کی حمایت اور یکجہتی اور صیہونی حکومت کی جنگ کی مخالفت میں عالمی تحریک کا تسلسل

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مزدوروں کے عالمی

یمنی تحریک انصار اللہ: صیہونی حکومت کے لیے حقیقی حیرتیں آنے والی ہیں

?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن

کسانوں کے نقصان کا ازالہ نہ ہوا تو فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی، وزیر اعلیٰ سندھ

?️ 17 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے