واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش

?️

سچ خبریں: میٹا نے پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اپنے پلیٹ فارمز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس کی آزمائش شروع کردی۔

پاکستان میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کے محدود صارفین کو اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی دی گئی ہے۔

میٹا نے تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت سمیت براعظم افریقہ کے متعدد ممالک میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت کوئی بھی صارف چیٹ جی بی ٹی کے بوٹ کی طرح اے آئی انباکس سرچ میں جو لفظ لکھے گا یا جو سوال کرے گا سسٹم اسے اے آئی کی مدد سے جواب دے گا۔

مثال کے طور پر کوئی بھی صارف سرچ بار میں صرف عید کا لفظ لکھے گا تو واٹس ایپ، فیس بک یا انسٹاگرام کا چیٹ بوٹ اسے عید سے متعلق بنیادی اور عام معلومات فراہم کرے گا۔

اسی طرح کوئی بھی صارف چیٹ بوٹ میں کسی بھی خاص موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرنے کا کہے گا تو میٹا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم اسے مذکورہ موضوع پر معلومات یا مواد فراہم کرے گا۔

میٹا کے تمام پلیٹ فارمز پر آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرائے گئے چیٹ بوٹس چیٹ جی بی ٹی کی طرح کام کر رہے ہیں۔

مذکورہ فیچرز کی پاکستان اور بھارت سمیت افریقہ میں کامیاب آزمائش کے بعد اس کا دائرہ مزید ممالک تک پھیلایا جائے گا، اس کے بعد اسے چند ماہ کے اندر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مذکورہ آزمائشی فیچرز کو صرف موبائل صارفین اور زیادہ تر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

متنازع آئینی پیکج اگلے ہفتے پارلیمان میں پیش کیے جانے کا امکان

?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئینی پیکج پر اتفاق رائے نہ ہونے کے

کہیں ایران کے مقابلے میں اکیلے نہ رہ جاؤ؛ ٹرمپ کا نیتن یاہو کو سخت انتباہ

?️ 9 جون 2026 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں

برطانیہ میں فلسطین کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری 

?️ 19 دسمبر 2025 برطانیہ میں فلسطین کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری دیدی

?️ 15 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 15 کروڑ

صیہونیوں کا غزہ جنگ کے معاملے میں دھوکہ: مزاحمت کو غیرمسلح کرنا محض بہانہ

?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ پٹی میں مزاحمت کو غیرمسلح

اربیل میں موساد کے جاسوسی مرکز پر راکٹ حملے میں متعدد صیہونی افسر ہلاک

?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:غیر سرکاری صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج اتوارکی

کشمیری بار باردنیا کو وہ وعدہ یاد دلاتے ہیں جو پورا نہیں ہوا:  صدر مملکت

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیری

غزہ میں تباہی کے ہولناک اعداد و شمار؛ 82 فیصد عمارتیں متاثر، 2.1 ملین فلسطینی بے گھر

?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں:فلسطینی مرکز شماریات کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 16 جون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے