?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں لیکن دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
کوئٹہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں صدر پاکستان آصف علی زردری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے، انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں چاہتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل، صدر مملکت آصف علی زرداری ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزرا نے کوئٹہ ائیر پورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔
علاوہ ازیں، صدر مملکت سے بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین، اپوزیشن لیڈر اور پارلیمانی لیڈرز نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ، عوامی نینشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجنئیر زمرک خان اچکزئی اور جماعت اسلامی کے رکن میر عبدالمجید بادینی شامل تھے۔
سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی قومی یکجہتی سے وطن کو آگے لیکر جانا ہے اور ہم حقوق دے کر ہی لوگوں کا دل جیتیں گے، بلوچستان کے لوگوں سے دلی لگاؤ اور دیرینہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوام کی بہبود ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، عید کے بعد بلوچستان میں کیمپ لگائیں گے اور تفصیل سے سب سے بات کریں گے۔
اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے اقدامات کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


مشہور خبریں۔
لندن کا فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حوالے سے مبہم موقف
?️ 21 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانیہ کے ڈپٹی وزیراعظم ڈیوڈ لیمے نے ملک کے فیصلے کا
ستمبر
آلاسکا اجلاس میں زلنسکی کو نہ بلانے پر روس کا رد عمل
?️ 17 اگست 2025آلاسکا اجلاس میں زلنسکی کو نہ بلانے پر روس کا رد عمل
اگست
ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں: وزیراعظم
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم
ستمبر
عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں، دشمن نہیں، وزیر داخلہ
?️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
نومبر
ریاض-تہران معاہدہ ممکنہ ریاض-تل ابیب معاہدے کو نہیں روک سکتا:امریکہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ
مارچ
غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کے ساتھ امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: جب کہ غزہ میں تل ابیب کے مسلسل جرائم سے
دسمبر
نیویارک ٹائمز کی شیطانیوں پر حماس کا رد عمل
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی
فروری
عطوان: امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے داعش کا احیاء مزاحمت سے لڑنے کا ایک بہانہ ہے
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: رای الیوم کے چیف ایڈیٹر نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی
دسمبر