?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت اور بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دے دی۔
چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے پہلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری پر غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز ، قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت، جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس محمود اے خان کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے جسٹس ظفر راجپوت کے نام کی مظوری دی۔
جوڈیشل کمیشن کے دوسرے اجلاس میں کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جن میں جسٹس کامران خان ملاخیل، جسٹس اقبال احمد کانسی اور جسٹس شوکت علی درخشانی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کیلئے جسٹس کامران خان ملاخیل کے نام کی منظوری دی۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے تسرے اجلاس میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی پر غور کیا گیا جس کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمیشن نے ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو ہی سپریم کورٹ کا مستقل جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔
جوڈیشل کمیشن کے تینوں اجلاسوں کا باقاعدہ اعلامیہ کچھ دیر میں جاری ہونے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب نے ایک دن کے لیے بھی قرارداد 1701 پر عمل نہیں کیا: لبنانی نمائندہ
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی پارلیمنٹ کے نمائندے علی خریس نے زور دے کر
دسمبر
اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کا قتل عام کا اعتراف
?️ 26 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کا قتل عام کا اعتراف اسرائیلی وزیر
ستمبر
نرم مداخلت کی گونج ، جاوید لطیف نے آئندہ 2 ہفتے اہم قرار دے دئیے
?️ 24 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں شیخ رشید
جولائی
فلسطینی مجاہدین تحریک کے بانی اور سیکرٹری جنرل کی شہادت
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے ایک بیان میں اپنے بانی اور
جون
سیف القدس تمام فلسطینیوں کو آزاد کرانے تک نہیں جائے گا: اسماعیل ہنیہ
?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے بالفور
نومبر
ڈیووس میں کیسنجر کے یوکرائن مخالف بیانات کی پہیلی کو سمجھنا
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین جنگ پر ڈیووس سربراہی اجلاس میں بین الاقوامی تعلقات
مئی
یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی
?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین
اکتوبر
ترکی کا شام اور بشار الاسد کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں شام
دسمبر