?️
اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کی باتیں بالکل غلط ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں بیٹھ کر ڈونلڈ ٹرمپ کو جتوایا۔ اطلاع تھی پی ٹی آئی 26 نومبر کو 9 مئی کو دہرانے کی تیاری کر رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی سے اُن کی بہن اور وکیل کی ملاقات کرائی گئی، ملاقات کے بعد میڈیا پر ملاقات کی تفصیلات بارے آگاہ کیا جاتا ہے، ملاقاتوں سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتانا ہوتا ہے۔ مشیر وزیراعظم سیاسی اُمور کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کس سے ملاقات کروانی ہے، میاں محمد نواز شریف نے کبھی جیل میں بیٹھ کر حکومت کے خلاف مہم نہ چلائی، ہم نے کبھی جیل میں بیٹھ کر یہ نہیں کہا کہ لاہور کے اوپر چڑھائی کر دیں، بانی پی ٹی آئی نے آج بھی کچھ باتیں کیں یہ ملاقات تو نہیں ہوتی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت ملاقاتوں میں سیاسی باتوں کو روکے گی، ایک بات ہے مکافات عمل، وہ بھی تو ہونا ہوتا ہے، اِس معاملے کو ہم نے شروع نہیں کیا، دیکھنا چاہیے یہ سلسلہ کہاں سے شروع ہوا، 25 سالہ سیاسی کیریئر میں کسی منشیات فروشوں سے رابطہ کیا تو مجھ پر اللہ کا عذاب نازل ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہترین کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں، عمران خان نے آج اخبار بھی پڑھا اور ورزش بھی کی ہے ۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن سے ایک گھنٹے ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی والے جو باتیں کررہے ہیں اس کی کوئی حکومت اجازت نہیں دے سکتی، سہیل آفریدی اُن کے وکیل ہیں اور نہ ہی اُن کے فیملی ممبر، بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کی باتیں بالکل غلط ہیں۔


مشہور خبریں۔
ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی، 44 افراد کا انتقال
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کوروناوائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی
جولائی
فلسطین سے صیہونیوں کی طرف بڑھنے والا طوفان
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں پر بڑے
اکتوبر
صیہونیوں کو اسرائیل کے مستقبل کے لیے 3 بڑے خطرات کی فکر
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یش عتید پارٹی کے موجودہ رکن یعقوب پاری نے عبرانی
مارچ
سیاہ براعظم کو فرانسیسی استعمار کا تحفہ
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: نائجر اور گبون جیسے افریقی ممالک میں بغاوت نے ایک
مارچ
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص
مئی
اسرائیل خطے کے ممالک کو کیوں اکساتا ہے ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں صیہونی
اکتوبر
فرانس میں یہ سب کب تک چلے گا ؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:پولیس کی بربریت اور نسل پرستی کے خلاف گزشتہ ماہ کے
جولائی
الیکشن فنڈز کا معاملہ: سپریم کورٹ میں انِ چیمبر سماعت
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا کے
اپریل