پنجاب حکومت گرانے کی افواہوں پر راجہ بشاورت بول پڑے

?️

لاہور: (سچ خبریں) صوبائی وزیر پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نےکہا ہے کہ پنجاب حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔عمران خان کے خدشات ایسے ہی نہیں انھوں نے ٹھوس بنیاد پر بات کی۔پنجاب میں کوئی بھی گندا کھیل کامیاب نہیں ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدم اعتماد کا بھی کہیں ہم ہر صورت میں کامیاب ہوں گے۔

ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد میں ہم کامیاب ہوئےتھےدوسری جانب مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ چوہدری پرویزالہٰی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، جبکہ وزیراعلٰی پنجاب پرویزالٰہی ہمارے لیڈر ہیں۔

وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا مسلم لیگ ق متحد ہے اور متحد رہے گی۔پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر کو مل کر مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے،افواہیں پھیلانے والے مخصوص ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ ادھر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے گلے شکوے شروع کر دئیے ہیں۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ پنجاب کو نظر انداز کرکے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی پروفاقی حکومت کواحتجاجی مراسلہ بھیجا جائے گا۔

صوبے میں 10 لاکھ ٹن گندم کی قلت کا سامنا ہے،وفاقی حکومت نے پنجاب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے وفاق کے روئیے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی۔ وفاقی حکومت گندم فراہم نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

خلائی ایٹمی بجلی گھرتیار کرنے میں چین کی اہم کامیابی

?️ 28 نومبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے خلا میں استعمال کےلیے ایسے ایٹمی بجلی گھر

انسٹاگرام پر دلچسپ فیچر متعارف

?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی انتظامیہ کی جانب سے

یمن میں عظیم مظاہرے کا اعلان

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام نے

100 سے زائد انسانی حقوق اور امدادی اداروں نے غزہ میں بھوک کے بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ کیا

?️ 25 جولائی 2025100 سے زائد انسانی حقوق اور امدادی اداروں نے غزہ میں بھوک

امریکہ کی لبنانی عہدیداروں کے خلاف نئی پابندیاں

?️ 19 جون 2026سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے اپنے تازہ ترین مخالفانہ اقدام میں بعض

اصلاحات کے لیے ہم اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے

امریکی دھمکیوں اور مداخلت کا جواب/ عراقی وزیر اعظم کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی دھمکیوں اور ملکی مسائل میں واضح مداخلت کے جواب

پیرس میں جنگ کے مناظر؛ فرانسیسی پولیس کی مظاہرین کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں

?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی سوشل نیٹ ورکس کے میڈیا کے مطابق ایمینوئل میکرون کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے