ڈاکٹر شہباز گل کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے میرے بیان میں ایسا کچھ نہیں جس سے شرمندگی ہو۔میڈیا کے مطابق انہوں نے پیشی سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیان محب الوطن کا بیان ہے۔فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔

گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کر رہے ہیں میں نے ان کے بارے میں بات کی۔جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے کپڑوں میں خون آلود دھبے نظر آئے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کو خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ہمیں خطرہ ہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجا تو شاید عدالت دوبارہ انہیں نہ دیکھ سکے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم شہباز گل سے موبائل فون برآمد کرنا ہے۔ ملزم جس پیپر کو دیکھ کر بول رہا تھا وہ بھی برآمد کرنا ہے۔پروگرام کس کے کہنے پر ہوا اس بارے میں بھی تفتیش کرنی ہے لہٰذا ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔اسلام آباد کی عدالت نے غداری کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ عدالت کی جانب سے کوہسار پولیس کو شہباز گل کو جمعہ کے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

لولا دا سیلوا دوبارہ برازیل کے صدر منتخب

?️ 26 اکتوبر 2026سچ خبریں: برازیل کے انتخابی کمیشن نے 97 فیصد سے زائد ووٹوں کی

ولسن انسٹی ٹیوٹ کا بن سلمان کے آمرانہ کردار کا تجزیہ

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تنظیم نے سعودی ولی عہد کی لاپرواہ اور

مزاحمتی کمیٹیوں کا صیہونی حکومت کے لیڈروں کو سزا دینے کی ضرورت پر زور 

?️ 3 اگست 2026سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت کمیٹیوں نے صہیونی حکومت کی طرف سے غزہ

2025 جنگ کا سال ہوگا:اسرائیلی آرمی چیف

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے نئے سربراہ ایال زمیر نے دعویٰ کیا ہے

الاقصیٰ طوفان کے بعد صیہونی حکومت کے نقصانات

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:7 اکتوبر کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے 35 دن گزر چکے

سندھ: حکومت کا کورونا وائرس سے متعلق  پابندیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

?️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ میں کورونا وائرس  کے کیسز میں اگرچہ کمی ہو

9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد سمیت چار مرکزی رہنماؤں کو 10، 10 برس قید کی سزا

?️ 20 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی

الجولانی کو دوبارہ امریکہ کے سفر کی دعوت دی گئی؛ وجہ ؟

?️ 12 جون 2026سچ خبریں: ایک سیاسی ذریعے نے جمعرات کو بتایا کہ احمد الشرع (المعروف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے