🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی کے اثاثوں سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے ان کے اندرون، بیرون ملک کروڑوں کے اثاثے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایوب آفریدی نے بحریہ ٹائون لاہور میں گھر کی مالیت 24 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر بر ائے اوورسیز پاکستانیز ڈویژن ایوب آفریدی نے اندرون اور بیرون ملک موجود اپنے تمام اثاثے ڈیکلیئر کردیے ہیں ۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایوب آفریدی نے بحریہ ٹائون لاہور میں گھر کی مالیت 24 کروڑ 23 لاکھ 39 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔
گلبرگ گرین اسلام آباد میں پلاٹ کی مالیت 11 کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار روپے ، دبئی میں گھر کی مالیت 2 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار روپے ، اجمان میں کمرشل جائیداد کی مالیت 3 کروڑ 48 لاکھ 62 ہزار روپے، شا رجہ میں ملٹی گیٹ کارپوریشن ایف زیڈ ای کی مالیت 3 کروڑ 38 لاکھ 94 ہزار روپے،برطانیہ میں اہلیہ کے نام پر 16 کروڑ 59 لاکھ 20 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ظاہر کی گئی۔
اس کے علاوہ ایوب آفریدی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج میں 31 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کی سرمایہ کاری، ڈی بینچرز میں 23 لاکھ 40 ہزار روپے کی سرمایہ کاری ، 14 لاکھ 28 ہزار روپے سے زائد کا کیش ظاہر کیا گیا ہے ۔ یہی نہیں، مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس میں 57 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ظاہر کی گئی۔پشاور میں 28مرلے کی وراثتی جا ئیداد میں پانچ فیصد شیئر ہے۔30مرلہ جا ئیداد میں دس فیصد شیئر ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوب آفریدی کی پشاور میں چار پراپرٹیز وراثتی ہیں ۔پونے آٹھ مرلہ جا ئیداد میں پانچ فیصد شیئر ہے۔16مرلہ پلاز ہ میں 11فی صد شیئر ہے۔ ایوب آفریدی کے پاس کسی اور ملک کی شہریت نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ ایوب آفریدی کو گذشتہ ماہ 23 نومبر کو مشیر سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی تعینات کیا گیا تھا۔ ایوب آفریدی نے شوکت ترین کے لیے سینٹ کی نشست خالی کی تھی۔
مشہور خبریں۔
حکومتِ پنجاب کی ترین گروپ کو منانے کی کوشش جاری
🗓️ 27 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت پنجاب بظاہر جہانگیر ترین گروپ کا دباؤ محسوس کرتی
مئی
لاجسٹکس کی وجہ سے انتخابات کچھ دن آگے پیچھے ہو سکتے ہیں، لیکن رکیں گے نہیں، آرمی چیف
🗓️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ امریکا
دسمبر
’48 گھنٹے بعد بھی چل نہیں پارہی‘، سرجری کے بعد عائشہ عمر کا پہلا ویڈیو پیغام
🗓️ 18 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں پیچیدہ سرجری سے گزرنے والی اداکارہ
مارچ
حزب اللہ صیہونیوں کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حالیہ دنوں کی کاروائیوں میں حزب اللہ
جنوری
مہنگی بجلی کے خلاف عوام کا ملک گیر احتجاج، حکومت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
🗓️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں
اگست
قدس فورس کے کمانڈر کا فلسطینی مجاہدین کے نام اہم خط
🗓️ 20 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فور س کے سربراہ نے
مئی
اومیکرون نے دنیا کی اسٹاک مارکیٹوں کو کیا حیران
🗓️ 27 نومبر 2021سچ خبریں: افریقہ میں اومیکرون نامی کورونا وائرس کے نئے تناؤ کے متعارف
نومبر
مصر کا شام کے خلاف صیہونی جارحیت پر عالمی برادری سے مطالبہ
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ نے شام کے خلاف صیہونی حکومت کی
دسمبر