?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں تازہ ترین علاقائی پیشرفت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کیلئے پائیدار سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور امن و استحکام کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا بھرپور اعادہ کیا۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے علاقائی حالات کے تناظر میں باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ و نائب صدر کایا کالس سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بات چیت کی اور بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امن اور استحکام کے قیام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ مشاورت جاری رکھی جا سکے۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزیر دفاع ایران کیس میں خاموش کیوں ہیں؟
?️ 6 جولائی 2026سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ کی اچانک فوجی حکمت عملی سے سفارتی موقف
جولائی
سینٹ کام کا یمنی ڈرون کو روکنے اور تباہ کرنے کا دعویٰ
?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں موجود امریکی سینٹرل ملٹری کمانڈ، جسے سینٹ
مئی
یمنی آثار قدیمہ کہاں اسمگل ہوئے ہیں؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: یمن کے ایک ماہر نے اعلان کیا ہے کہ اس
اگست
وزیراعظم کے مشہور ڈائیلاگ ’آپ نے گھبرانا نہیں ‘پرگانا بھی سامنے آگیا
?️ 9 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان وقتاً فوقتاً قوم کو مشکل حالت کا سامنا
مارچ
کیا پاکستان بھارت پر حملے کرنے والا ہے؟خواجہ آصف کی زبانی
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وضاحت کی
اپریل
امریکہ میں خانہ جنگی کا امکان
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی انتخابات میں متعدد اخلاقی معاملات کے ساتھ 2 بزرگ
جولائی
نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک بھی جاری رہ سکتے ہیں
?️ 8 ستمبر 2025 نیتن یاہو اقتدار کی خاطر غزہ کی جنگ ہزار دن تک
ستمبر
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ
?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم
اگست