وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرقِ وسطی سمیت اہم امور پر مشاورت

شہبازشریف آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ساتھ ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خطے کی بدلتی صورتحال اور ثالثی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی، ملاقات میں ملکی سلامتی، قومی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔

دوسری جانب ایوان صدر میں قومی قیادت کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں بڑے فیصلے متوقع ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس کی صدارت کریں، اس موقع پر اہم قومی امور پر غور ہوگا۔ وزیراعظم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، سیاسی قیادت اور اعلیٰ عسکری و سرکاری حکام کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال اور قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، کفایت شعاری پالیسی، اخراجات کم کرنے کے اقدامات زیر بحث آئیں گے، وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مشاورت کی جائے گی، صوبوں کو وفاق کی مدد اور مالی تعاون سے متعلق تجویز بھی زیر غور آ سکتی ہے۔

اجلاس میں قومی سلامتی اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر غور ہوگا، معاشی استحکام اور مالی نظم وضبط کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔

مشہور خبریں۔

کولمبیا کے صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچے

?️ 11 فروری 2026 سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ

دشمن میڈیا قوموں کی جیت کو مسخ کر رہا ہے: بشار اسد

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسد نے مزید کہا کہ شامی قوم کا ایک بڑا حصہ

انگلینڈ کی ملکہ نے شاہی خاندان کی کرسمس پارٹی منسوخ کی

?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:  ملکہ الزبتھ دوم نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے

لبنانی بچوں پر صیہونی جارحیت کے تباہ کن اثرات؛یونیسف کی زبانی

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:یونیسف نے جنوبی لبنان میں صیہونی ریاست کی جارحیت کے

جنگ بندی کے باوجود غزہ کے دس لاکھ بچے پانی اور خوراک سے محروم: یونیسف

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: یونیسف کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ پٹی میں

21 ملین سے زائد زائرین کی کربلا میں موجودگی

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:روضہ حضرت عباس کی انتظامیہ نے کربلا میں داخل ہونے والے

ماسکو کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے تل ابیب کی جدوجہد

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:   روس میں یہودی ایجنسی کا بحران پیدا کرنے کے بعد

امریکہ کے مقابلے میں ایران کی برتری کی بنیادی وجوہات

?️ 17 جون 2026سچ خبریں:حالیہ ایران امریکہ کشمکش میں ایران نے پانچ بنیادی وجوہات کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے