?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے امریکا اور ایران مذاکرات میں ثالثی کی تصدیق کر دی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات سے متعلق میڈیا میں موجود غیر ضروری قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس اہم عمل میں ایک ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، جہاں فریقین کے مابین پیغامات پہنچائے جا رہے ہیں اور اس تناظر میں امریکا نے 15 نکات پیش کئے ہیں جن پر ایران غور کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس امن اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے برادر اسلامی ممالک ترکیہ اور مصر سمیت دیگر ریاستیں بھی بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہیں تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کو جلد از جلد ختم کیا جا سکے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے اپنے عزم پر سختی سے کاربند ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ہر ممکن سفارتی کوششیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم بھی ہے۔
نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ پیچیدہ حالات میں مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اور جاری تنازعات کو حل کیا جا سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
خیبر پختونخوا کے وزیرا علیٰ کا اہم اعلان
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام
اگست
فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں پر صہیونی رپورٹر کی حیرت
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: ایک صیہونی صحافی نے غزہ سے ہونے والے راکٹ حملوں
مئی
کراچی میں ترقیاتی کام جاری، ہر سڑک پر جدید بسیں چلیں گی۔ شرجیل میمن
?️ 30 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ
جنوری
برازیل میں ایکس نیٹ ورک پر پابندی پر ایلون مسک کا ردعمل
?️ 1 ستمبر 2024سچ خبریں: ایکس نیٹ ورک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ
ستمبر
غزہ میں کس کی حکومت ہے؟صیہونی تجزیہ کار کی زبانی
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی تجزیہ نگار حماس کی سرنگ سلطنت سے ششدر ہیں
دسمبر
صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں: فیصل سلطان
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر
مئی
ٹرمپ کی غزہ امن کونسل منصوبہ حقیقی امن کے بجائے مفادات کی عکاسی: برطانوی اخبار
?️ 23 فروری 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین نے غزہ کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی مجوزہ
فروری
اسرائیلی فوج کی نفسیاتی اور پروپیگنڈہ کارروائیوں کے طریقہ کار میں تبدیلی
?️ 1 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے
نومبر