جنوبی شام میں اسرائیلی تجاوزات کا سلسلہ جاری،الصمدانیہ میں نیا چیک پوسٹ قائم

شام

?️

جنوبی شام میں اسرائیلی تجاوزات کا سلسلہ جاری،الصمدانیہ میں نیا چیک پوسٹ قائم

جنوبی شام میں اسرائیلی تجاوزات کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیلی فوج کی ایک گشتی گاڑی منگل کے روز صوبہ قنیطرہ کے شمالی مضافات میں واقع گاؤں الصمدانیہ میں داخل ہوئی، جہاں اس نے ایک نیا چیک پوسٹ قائم کر دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے خطے میں دراندازی کا یہ تازہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایک روز قبل بھی اسرائیلی اہلکاروں نے قنیطرہ کے مرکزی علاقوں میں گھس کر ایک چیک پوسٹ قائم کی تھی۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوجی گاؤں الصمدانیہ الشرقیہ اور شہر خان ارنبة کے درمیان بھی پیش قدمی کرتے ہوئے ایک چیک پوسٹ بنا چکے ہیں۔

اسرائیلی افواج کی جانب سے شام کی سرزمین پر مسلسل حملے اور پیش قدمی 1974 کے عدمِ درگیری سمجھوتے، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ شامی حکومت ان کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحیت روکنے کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔

مشہور خبریں۔

ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات ہیں:نئے ایرنی صدر

?️ 5 اگست 2021سچ خبریں:ایران کے صدر نے پاکستانی سینیٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے

ترکی کا 2024 کا بجٹ کیسا ہے؟

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: پیپلز ریپبلک پارٹی کے نمائندے نے آئندہ سال کے بجٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ کے اعلیٰ ججز سے ملاقات نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا

?️ 21 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز اور چیف

پوری زندگی سمجھتی رہی کہ میری رنگت بہت گوری ہے، صبا حمید

?️ 27 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے انکشاف کیا ہے کہ

صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے

صدر، وزیراعظم،وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت

?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف،

افغانستان کی معاشی تباہی کے اثرات پڑوسی ممالک پر پڑیں گے: قریشی

?️ 17 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

سینیٹ انتخابات: پنجاب سے زلفی بخاری، یاسمین راشد، صنم جاوید پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، میاں اسلم

?️ 16 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میاں اسلم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے