?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان نے ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کے دوران گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے سول کپڑوں میں ملبوس لوگ گرفتار کرکے لے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
شیخ رشید کے بھتیجے اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ابھی مغرب کی نماز کے بعد شیخ رشید احمد کو راولپنڈی میں واقع بحریہ ٹاؤن فیز 3 سے پنجاب پولیس نے گرفتار کیا ہے اور گرفتار کرنے کے بعد یہ نہیں پتا کہ وہ اس وقت کہاں پر ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے ساتھ سیاسی انتقام اور فسطائیت کا سلسلہ جاری ہے، یہ پاکستان میں قانون کا مذاق اڑانے کی ایک اور مثال ہے، نگران حکومت کے باوجود فاشزم اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پی ٹی آئی چیئرمین کے اتحادی شیخ رشید احمد 9 مئی کے واقعات کے بعد سے عوامی منظر نامے سے غائب تھے۔
ان کی گرفتاری ایک ایسے موقع پر عمل میں آئی ہے جب ملک بھر میں 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں پی ٹی آئی اور اس کے حامیوں کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
رواں سال جون میں شیخ رشید نے الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے ان کے گھر میں گھس کر ان کے نوکروں کو مارا پیٹا اور یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ایک دوسرے واقعے میں سادہ کپڑوں میں ملبوس فورس نے راولپنڈی میں ان کی لال حویلی کی رہائش گاہ پر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا تھا جہاں ان کے خلاف اسلام آباد کے آبپارہ تھانے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120-بی، دفعہ 153 اے اور دفعہ 505 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
ان کی گرفتاری سے قبل پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما راجا عنایت نے ان کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شکایت درج کرائی تھی۔
شکایت گزار کی مدعیت میں تھانہ آب پارہ پولیس نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کا فلسطینی بھوکوں کے لیے مہلک منصوبہ
?️ 11 اگست 2025سچ خبریں: گارڈین اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ
اگست
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں کمی، مارکیٹ میں مشکلات برقرار
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں
اکتوبر
بڑے صنعتی سردخانے میں تکنیکی خرابی کے باعث گوشت کی بڑی مقدار ضائع
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بڑے صنعتی سردخانے میں درجہ حرارت کنٹرول کرنے
جولائی
امریکہ اور افغانستان؛ فوجی انخلا یا افراتفری پیدا کرنا
?️ 14 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں
اگست
عراق میں داعش کی نئی نسل کو سرگرم کرنے کی امریکی کوشش
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:عراقی ذرائع کے مطابق امریکہ نے عراق کی سلامتی کو غیر
جنوری
نیتن یاہو دوبارہ عدالت سے فرار
?️ 25 فروری 2025سچ خبریں: یہ وہ سرخی ہے جسے عبرانی میڈیا نے پیر کی شام
فروری
حزب اللہ کے صیہونیوں کے خلاف ایک دن میں 200 میزائل حملے
?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی
نومبر
تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مظاہروں کا سلسلہ جاری
?️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی جنگی کابینہ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں کے تسلسل
اپریل