?️
دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف اہم اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کاروبار اور سیاحت کے مرکز ابو ظبی کے حکام نے کورونا ویکسین لگانے کی مہم میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے کہا کہ ملک میں 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ویکسین کی مہم کو وسیع کردیا ہے، انہوں نے بتایا کہ تقریباً 70 فیصد آبادی کو ویکسین کی خوارکیں دی جا چکی ہیں۔
این سی ای ایم اے کے ترجمان سیف نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے تمام افراد کو مخصوص مقامات پر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ بعض سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ کی ہچکچاہٹ ہمارے مقاصد کی راہ میں رکاوٹ ہے، اس سے آپ کے اہل خانہ، پیاروں اور برادری کو خطرہ لاحق ہے۔
واضح رہے کہ خلیجی عرب ریاست میں منگل کے روز مزید ایک ہزار 903 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جہاں کورونا وائرس سے مجموعی طور ایک ہزار 559 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، علاوہ ازیں یو اے ای میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 860 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ اور ماسک پہننا لازمی ہے، امارات ان ممالک میں شامل ہے جہاں دنیا کے تیز رفتار کووڈ 19 کے قطرے پلانے کے پروگرام پر جاری ہے۔
ابوظبی کی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا کہ یو اے ای میں اب چین کے سینوفرم کے علاوہ فائزر بائیو ٹیک ویکسین بھی لوگوں کو فراہم کی جارہی ہے، دبئی میں پہلے ہی فائزر ویکسین کے ساتھ آسٹرا زینیکا ویکسین دی جارہی ہے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی نظر میں سب سے بڑا یو ٹرن
?️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے
اگست
عراق کیسے امریکی تسلط سے باہر نکلے؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: عراق کے الفتح اتحاد کے نمائندے نے سکیورٹی فورسز کو
مارچ
مغربی پابندیوں نے خوراک کی عالمی صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے: مدودف
?️ 3 جون 2022سچ خبریں: قطر کے الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے
جون
صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی مؤثر وصولی پر وضاحت نہ ملنے پر آئی ایم ایف کو تشویش
?️ 13 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) زرعی انکم ٹیکس سے متعلق چاروں صوبائی
مارچ
حماس کا جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے میں مزاحمت کی بنیادی پوزیشن پر زور
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کے
اپریل
کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون دریافت: ماہرین
?️ 10 جنوری 2022پیرس( سچ خبریں)ماہرین نے اومی کرون کے بعد فرانس میں کورونا کی
جنوری
ترکی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی چوری کی افواہیں
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے سرکاری میڈیا نے ایک ترک شخص کی گرفتاری کی
فروری
پاکستان افغانستان کی خواتین کی تعلیم کے لئے پوری کوشش کرے گا
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے
اگست