?️
اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے بھنگ سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھنگ کا سب سے مہنگا حصہ اس کا بیج ہے، بھنگ کے بارے میں غلط تاثر بیان کیا جتا ہے جبکہ بھنگ سے پراڈکٹس بنتے ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں۔
ایریڈ یونیورسٹی روات میں بھنگ کٹائی کی تقریب کےبعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ بھنگ دوائیوں میں بھی کام آتی ہے،انڈسٹریل میں بھنگ کی فائبر کام آتی ہے، درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر کا کہنا تھا کہ اگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا، اب کٹائی کا وقت آگیا ہے، ہم نے کے پی، بلوچستان اور گلگت سے بھنگ لی تھی، بھنگ کی کاشت سے لوگوں کی فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھنگ کا ٹرن اوور بھی بہت تیز ہے،ہم بھنگ کی لائسنسنگ این او سی کریں گے،منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں جس پرہم نے توجہ نہیں دینی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دس گناہ منافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی،پالیسی اور قانون نہیں بنے گا تو انڈسٹری آگے نہیں جاسکتی، وزارت ایگریکلچر،ایف بی آر،وزارت صحت اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے مل کر پالیسی بنائی ہے۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے زیتون کی مہم چلائی تھی اور اب پروڈکشن بھی شروع ہوگئی،ہماری حکومت اس قسم کے پراجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ملک کی ترقی دیکھنی ہے اور اس سےمعاشی طور پر مضبوط ہونا ہے،نیشنل سائن انوویشن پالیسی بھی لا رہے ہیں،ہم ادرک پر بھی کام کر رہے ہیں،جنوری میں ہم بہت بڑا سائنس ٹیکنالوجی فیئر بھی کررہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،فواد چوہدری
?️ 17 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا
اپریل
مشعال ملک کا پمز ہسپتال کا دورہ، پاک بھارت کشیدگی کے زخمیوں کی عیادت کی
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
مئی
عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے
مئی
شارخ خان 2023 میں کتنا کما سکتے ہیں ؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان 2018 میں
اکتوبر
افغانستان کے موجودہ نظام میں ذاتی تعصب کی کوئی جگہ نہیں ہے: طالبان وزیر داخلہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سراج الدین حقانی نے کہا کہ طالبان میں ذاتی تعصب کی
جون
اپوزیشن جماعتیں احتجاج کی سیاست نہ کریں ایوان میں آئیں۔ مراد علی شاہ
?️ 8 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے
فروری
اسرائیل کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے: محمود عباس
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے ہفتے کی شام
جون
مصر کے سات صوبوں میں شدید سردی کے باعث اسکول بند
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اب تک مصر میں سات گورنریوں
دسمبر