ایم پی او حکم نامہ معطل، لاہور ہائیکورٹ کا زرتاج گل کو فوری رہا کرنے کا حکم

?️

ملتان:(سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے ایم پی او حکم نامہ معطل کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ملتان میں لاہور ہائیکورٹ بینچ کے سامنے پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل کی 30 روز کیلئے نظر بندی کے خلاف رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی جہاں زرتاج گل کے شوہر کیجانب سے پٹیشن دائر کی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس محمد وحید خان نے اس پٹیشن پر سماعت کی، عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کی ایم پی او کے تحت نظر بندی غیر قانونی قرار دیدی، لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ایم پی او حکم نامہ معطل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو زرتاج گل کی فوری طور پر نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال کے دوران پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر کو گرفتار کیا گیا، زرتاج گل کے وکیل فدا حسین نے بتایا تھا کہ زرتاج گل وزیر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد 3 ایم پی او کے تحت انہیں سینٹرل جیل ڈی جی خان منتقل کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر 3 ایم پی او کے تحت زرتاج گل کو ایک مہینے کے لیے جیل بھیج دیا، لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں زرتاج گل کی گرفتاری کے خلاف رٹ دائر کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس نے زرتاج گل کو گرفتاری پر کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کی گرفتاری اس ملک کی نام نہاد جمہوریت پر ایک بدنما داغ ہے، زرتاج گل دو تہائی اکثریت سے حالیہ الیکشن جیتنے والی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی پارلیمانی لیڈر ہیں لیکن ان کو ذلت آمیز طریقے سے گرفتار کیا گیا، فوری رہا کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

ملک کے 15 نامزد بینکوں نے حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی

?️ 18 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حج درخواستوں کی وصولی آج سےآغاز ہوگیا

یوکرینی صدر کا مغربی اتحادیوں کے خلاف سخت مؤقف؛پیٹھ میں خنجر گھونپنے کا الزام

?️ 29 مئی 2026سچ خبریں:یوکرینی صدر ولادیمیر زلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی

مغربی ایشیا کی کشمکش میں تمام مضبوط پتے ایران کے پاس ہیں: مڈل ایسٹ آئی

?️ 28 مئی 2026سچ خبریں:مڈل ایسٹ آئی نے ایک تجزیاتی کالم میں زور دیا ہے

امریکی وعدہ خلافیوں کی تاریخ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ نے امریکی خلاف ورزیوں کی تاریخ کا حوالہ

شام کے شہر حمص پر صیہونیوں کا میزائل حملہ

?️ 3 اپریل 2023صیہونیوں نے شام کے صوبہ حمص کو نشانہ بنایا اور مقامی وقت

مأرب کی جنگ آزادی کے سلسلہ میں مغربی ممالک کا حریت انگیز رد عمل

?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:چار یوروپی ممالک اور امریکہ نے ایک بیان میں یمن کے

عراقی پارٹی کے رہنماؤں کے سعودی عرب کے مقاصد

?️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:ایک بار پھر محمد الحلبوسی اور شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے

بحرالکاہل میں ایک کشتی پر امریکی حملہ؛ 3 افراد ہلاک

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک کشتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے