ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آ سکتی ہے:یاسمین راشد

یاسمین راشدکا عوام سے  ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

?️

لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عید سادگی سے منائیں، ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آ سکتی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی ہے، تحمل مزاجی بھی ہونی چاہیے، لوگ ناراض ہوتے ہیں، انتظار نہیں کرتے، صبح کے وقت جب رش ہوتا ہے تو لوگ ناراضی کا اظہار کرنے لگتے ہیں، ہم تو کسی بھی قسم کا وی آئی پی کلچر پروموٹ نہیں کر رہے، پرائیویٹ سیکٹر میں ویکسین پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنےکا بہت بڑا فائدہ ہوا ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے مؤثر رہا ہے، جتنے مریض آ رہے ہیں اتنے صحت مند ہو کر جا رہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد پر آگئی ہے، اگر سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آسکتی ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آکسیجن کی طلب کا اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہے، کابینہ کمیٹی نے اجازت دی ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن جنریٹر لگا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ ہفتے اوسطاً 55000 ہزار  ویکسین روزانہ کی بنیاد پر لگائی گئیں، ہمیں اس مہینے میں 20 لاکھ مزید ویکسین مل جائے گی، موجودہ چائینیز ویکسین دنیا میں سب زیادہ سے کامیاب ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں جنوبی افریقا کا وائرس پایا گیا ہے۔وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 7 نئے ویکسینیشن سینٹرز کا اضافہ کر رہے ہیں، لاہور میں تین نئے ویکسینیشن سینٹر بنا رہے ہیں، ویکسین کی 3 کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہو چکا ہے، وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام مؤثر ہیں۔

اعتکاف سے متعلق سوال پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا یہ کونسا وقت ہے کہ عید کی خوشیاں منائیں، عید سادگی سے منائیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں اس صورتحال سے جلد از جلد نکالے۔

مشہور خبریں۔

بحرینی عوام کے آل خیلفہ اور صیہونیوں کے خلاف مظاہرے

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:بحرینی عوام نے فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کے

 ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی:البرادعی 

?️ 30 جنوری 2026 ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف

تل ابیب کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں پر ٹرمپ کی واضح نظر اندازی

?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز غزہ میں

عرب لیگ کے اجلاس سے قبل بشار الاسد کے سعودی عرب کے دورے کا امکان

?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:روسی خبر رساں ایجنسی TASS نے باخبر ذرائع کے حوالے سے

واٹس ایپ نے  ڈبلیو ایچ او سے اشتراک کر لیا

?️ 8 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے

بلوچستان: پشین میں اپوزیشن اتحاد کا جلسہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلان

?️ 13 اپریل 2024 پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع پشین میں اپوزیشن اتحاد نے جلسے

سعودی اتحاد کے یمن سے نکلنے کا وقت آگیا ہے: صنعا

?️ 16 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع محمد ناصر

ٹرمپ کی مرکزی ایشیا کے کچھ ممالک کو اسرائیل کے ساتھ معاہدے میں شامل کرنے کی کوشش

?️ 3 اگست 2025ٹرمپ کی مرکزی ایشیا کے کچھ ممالک کو اسرائیل کے ساتھ معاہدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے