?️
پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع پشین میں اپوزیشن اتحاد نے جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلان کر دیا۔میڈیا کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قرارداد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےسیکریٹری اطلاعات عبدالرحیم زیارت وال نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحادکاجلسہ عوام کی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد ہے، ہم عوام کی حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کے خلاف 6 جماعتی اتحاد قائم کیا گیا ہے، محمود خان اچکزئی کو تحفظ آئین پاکستان تحریک کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نے جلسے کو ناکام کرنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگائے ہیں، حکمرانوں سے پوچھتا ہوں، تمہیں ڈر کس چیز سے ہے، ہم آئین و قانون کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ راتوں رات انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا، اگر نتائج صحیح ہوتے تو مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی، اگر آئین کی بالادستی ہوتی تو قیدی نمبر 804 آج جیل میں نہ ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔
اپوزیشن اتحاد کےجلسے سے سنی علما کونسل کے حامد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ابتدا بلوچستان سے ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں، یہ بلوچوں، پشتونوں، پنچابیوں، سندھوں کا پاکستان ہے، 8فروری کو عوام نے ثابت کردیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
حامد رضا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں پاکستان کے حقوق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔
اس اتحاد میں تحریک انصاف، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمنی میزائل حملوں اور سعودیوں کی پردہ پوشی سے ہونے والے نقصانات
?️ 7 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ کی جانب سے رابغ میں آرامکو آئل
اکتوبر
امریکہ اسرائیل کی حفاظت کرتا ہے، دنیا نہیں
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام
جنوری
طالبان نے بائیڈن حکومت پر لگایا چوری کا الزام
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں: طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ افغان بینکوں
فروری
کیریبین پر امریکی حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے
اکتوبر
ٹرمپ کا منصوبہ خطے کو تباہ کرنے کا نسخہ ہے: زیاد النخالہ
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: جہاد اسلامی فلسطین کی تحریک کے سیکرٹری جنرل، زیاد النخالہ نے
ستمبر
حزب اللہ کے حملوں کے بعد کے جھٹکے ایک سال بعد بھی جاری
?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: عبری روزنامے یدیعوت آحارانوت نے ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے
دسمبر
کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی 27 اپریل تک عبوری ضمانت منظور
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد بدعنوانی عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں سابق
اپریل
قوم شہدا کے وقار کو نقصان پہنچانے والوں کو معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل
مئی