?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے جاتی عمرہ میں اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک تھے جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے نواز شریف کو عالمی کشیدگی کے پاکستان پر اثرات سے آگاہ کیا اور پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی صورتحال اس وقت کنٹرول میں ہے، حکومت نے عالمی حالات کے باوجود پٹرولیم سپلائی برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کر لئے۔
وزیراعظم نے نواز شریف کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے دباؤ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ منتقل کرنے کی پالیسی اختیار کی گئی، یہ بھی مجبوراً قیمتیں بڑھائی گئیں۔ شہباز شریف نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، ایران اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے تیل کی سپلائی پر رابطے جاری ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں پاکستان کو مزید تیل ملنے کی امید ہے، اضافی تیل کی فراہمی سے پاکستان کی پٹرولیم صورتحال مزید بہتر ہونے کا امکان ہے، حکومت نے ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،گزشتہ چند دنوں میں خطے کے اہم ممالک سے رابطے کئے جب کہ سعودی عرب، ایران اور دیگر خلیجی ممالک سے سفارتی رابطے سے متعلق آگاہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جب کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کر رہا ہے اورکسی بھی بحران سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے علاقائی کشیدگی کے باوجود توانائی سپلائی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے بحران سے بچنے کیلئے متبادل اقدامات کرنا بہترین اقدام ہے۔


مشہور خبریں۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات کے ساتھ دشمنی
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ
فروری
سینیٹ کے ڈیموکریٹس اگلے ہفتے ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات پر ووٹنگ کریں گے
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے رہنما نے اعلان کیا کہ
اپریل
پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس
?️ 4 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس
اگست
بیروت دھماکے کی تباہی کے 5 سال بعد؛ ایک زخم جو کبھی بھر نہیں سکا
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: 5 سال گزر جانے کے بعد بھی بیروت بندرگاہ کے خوفناک
اگست
سعودی عرب کا یمنیوں کی ویکسینیشن روکنے کے لیے اقدام
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:سعودی حکام ایک امتیازی اقدام میں اس ملک میں رہنے والے
اگست
واٹس ایپ کون سے صارفین کے اکاؤنٹ معطل کرے گا؟
?️ 17 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے
جولائی
دنیا کا جوہری مستقبل، موت یا زندگی کی طرف
?️ 10 اگست 2025دنیا کا جوہری مستقبل موت یا زندگی کی طرف ایک ایسا جہان،
اگست
کیا امریکی پولیس طلباء کے مظاہرے ختم کر سکی ہے؟ جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سربراہ
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کے سربراہنے طلباء کے احتجاج
مئی