خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ صدر، وزیراعظم

شہبازشریف آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

خواتین کے عالمی دن پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قائدِاعظم نے خواتین کی مساوی شرکت کو قومی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا تھا، شہید بے نظیر بھٹو کی قیادت پاکستانی خواتین کے عزم کی روشن مثال ہے، کاک پٹ سے پارلیمنٹ تک خواتین کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح اور بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہیں، آئینی اقدامات سے پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنائی گئی، امتیازی قوانین اور نقصان دہ سماجی رویوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مساوی حقوق سے خواتین کی تعلیم، روزگار اور تحفظ ممکن بنتا ہے، دیہی خواتین زراعت اور معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، خواتین کے خلاف امتیاز کے خاتمے کے لیے پاکستان عالمی معاہدوں کا پابند ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ خواتین کو قرض، جائیداد اور روزگار تک برابر رسائی دینا ضروری ہے، ترقی کا اصل پیمانہ خواتین کی زندگی میں عملی بہتری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج خواتین کےعالمی دن پر پاکستان اور دنیا بھر کی خواتین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرتا ہوں، بالخصوص پاکستان کی خواتین، ماؤں بہنوں، بیٹیوں کو سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی حفاظت ملکی پائیدار ترقی اور قومی خوشحالی کی ضمانت ہے، قوم کی مجموعی ترقی و خوشحالی کو خواتین کے لیٔے یکساں مواقع اور بامعنی شمولیت ہی یقینی بناتی ہے، خواتین کی محنت، عزم و ہمت اور زندگی کے ہر شعبے میں گراں قدر خدمات ہمارے لیے من الحیث قوم باعث فخر اور باعث تقویت ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین نہ صرف خاندان بلکہ، معاشرہ اور قوم کی مثبت اقدار پر مبنی بنیاد میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں، تعلیم سے لے کر کھیل تک، گھروں سے لےکر حکومت تک، پاکستانی خواتین کی استقامت اور کامیابیاں ایک مضبوط اور خوشحال ملک کی تعمیر میں انقلابی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، سپیکر اسمبلی، وزارت اعلیٰ کے عہدوں سے لے کر عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں، صحت، تعلیم، کاروبار اور مسلح افواج تک، خواتین نے آنے والی نسلوں کے لیے نئی راہیں ہموار کی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کا عزم پختہ ہے کہ ایسا ماحول یقینی بنایا جائے جہاں خواتین کسی بلا امتیاز و خوف اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ ایران جنگ کے دلدل میں پھنس چکے ہیں: سی این این

?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں:سی این این نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ

پاکستان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں کی فہرست جاری

?️ 6 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے

فلسطینی علماء کا مقبوضہ علاقوں میں اسلامی شعائر اور مقدسات کے خلاف جنگ پر انتباہ

?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں: فلسطینی علماء کی ایک تنظیم نے ایک سخت لہجے میں

تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی و عوامی طاقت ہے:گورنرپنجاب

?️ 26 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تحریک انصاف کو پاکستان

یمن کے خلاف نیتن یاہو کے بیان پر یمن کا ردعمل

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

ایران کا اسلامی انقلاب استکباری تسلط کو کمزور کرنے میں پیش پیش

?️ 10 فروری 2022سچ خبریں:  خارجہ امور کے مصنف اور تجزیہ کار حسن ہردان نے

نیویارک میں فلسطین کے حامیوں کے پرامن مظاہرے میں پولیس کی مداخلت 

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ میں صیہونیت مخالف مظاہروں کے ایک نئے دور کے ساتھ

کشمیرسے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی اخلاقی یا قانونی حیثیت نہیں: شبیر شاہ

?️ 21 دسمبر 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے