?️
لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عید سادگی سے منائیں، ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آ سکتی ہے۔
صوبائی وزیر صحت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کر دی ہے، تحمل مزاجی بھی ہونی چاہیے، لوگ ناراض ہوتے ہیں، انتظار نہیں کرتے، صبح کے وقت جب رش ہوتا ہے تو لوگ ناراضی کا اظہار کرنے لگتے ہیں، ہم تو کسی بھی قسم کا وی آئی پی کلچر پروموٹ نہیں کر رہے، پرائیویٹ سیکٹر میں ویکسین پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنےکا بہت بڑا فائدہ ہوا ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے مؤثر رہا ہے، جتنے مریض آ رہے ہیں اتنے صحت مند ہو کر جا رہے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور میں کیسز کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 18 فیصد پر آگئی ہے، اگر سختی سے ایس او پیز پر عمل کریں تو مزید بہتری آسکتی ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ آکسیجن کی طلب کا اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہے، کابینہ کمیٹی نے اجازت دی ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن جنریٹر لگا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ ہفتے اوسطاً 55000 ہزار ویکسین روزانہ کی بنیاد پر لگائی گئیں، ہمیں اس مہینے میں 20 لاکھ مزید ویکسین مل جائے گی، موجودہ چائینیز ویکسین دنیا میں سب زیادہ سے کامیاب ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں جنوبی افریقا کا وائرس پایا گیا ہے۔وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ 7 نئے ویکسینیشن سینٹرز کا اضافہ کر رہے ہیں، لاہور میں تین نئے ویکسینیشن سینٹر بنا رہے ہیں، ویکسین کی 3 کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہو چکا ہے، وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام مؤثر ہیں۔
اعتکاف سے متعلق سوال پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اعتکاف لوگ گھر پر ہی کریں، عید پر کوشش ہے کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل ہو، عوام کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔ان کا کہنا تھا یہ کونسا وقت ہے کہ عید کی خوشیاں منائیں، عید سادگی سے منائیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں اس صورتحال سے جلد از جلد نکالے۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:برٹش الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ یوکرین کے
مئی
کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح مؤثر جواب دیا جائے گا، آصف زرداری
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)
جنوری
ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے راستے بحال ہو گئے
?️ 1 نومبر 2021 اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت اور کالعدم تنظیم کے
نومبر
سوڈان میں ان دنوں کیا ہو رہا ہے؟/ اقتدار کی ہوس یا بکھرنے کا خطرہ
?️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:ان دنوں سوڈانی فوج اور ریپڈ ری ایکشن فورسز کے درمیان
اپریل
امریکہ کی پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون پر انحصار کیوں؟
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: مائیکل کوگلمن، ولسن سینٹر کے سینئر ریسرچر نے ٹائمز آف انڈیا
اپریل
حلب کی لڑائی سابق شامی نظام کے خاتمے میں شریک طاقتوں کے درمیان ہے:عطوان
?️ 24 دسمبر 2025حلب کی لڑائی سابق شامی نظام کے خاتمے میں شریک طاقتوں کے
دسمبر
بولی وڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے، دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ایک پرانی ویڈیو
جون
بائیڈن اور اس کا مجرم خاندان زیلنسکی کا مقروض ہوگا، امریکہ نہیں:امریکی سنیٹر
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:متعدد امریکی ریپبلکن نمائندوں نے واشنگٹن سے یوکرین کی امداد بند
اکتوبر