?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی بیٹیاں میری ’’ریڈ لائن‘‘ ہیں ان کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یومِ خواتین پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نہیں بلکہ میں ہر اس عورت کی آواز ہوں جسے دبایا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی بیٹی اب کمزور نہیں بلکہ ریاست کا مضبوط ترین بازو ہے، مظلوم نہیں معمارِ وطن ہے، تعلیم، تحفظ اور صحت کی سہولت سے لے کر اقتدار کی راہداریوں تک آج پنجاب کی عورت بااختیار ہے، پنجاب کی بیٹیوں کو صرف ’اعداد و شمار‘ نہیں رہنے دیا بلکہ انہیں پالیسی ساز، محافظ اور مفکر بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری نگرانی میں اب کسی کی جرات نہیں کہ وہ پنجاب کی کسی بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے، پنجاب کی بیٹیاں میری ’’ریڈ لائن‘‘ ہیں ان کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عورت کو صرف خواب دیکھنا نہیں انہیں حقیقت بنانا سکھایا ہے، پنجاب میں بیوہ خواتین اب تنہا نہیں، میں ان کیلئے ’رحمت کارڈ‘ لا رہی ہوں، پنجاب کی خواتین کیلئے وائی فائی، لیپ ٹاپ، ای بائیکس اور ’ہونہار سکالرشپ‘ کو یقینی بنایا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خواتین کی حفاظت کیلئے ’سی ڈی ڈی‘‘ اور ’’پینک بٹن‘‘ جیسے فول پروف اقدامات کئے، پنجاب میں پہلا ویمن ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کیا جو دن رات خواتین کو تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارڈر ملٹری پولیس میں پہلی بار خواتین کی شمولیت میرے لئے باعثِ فخر ہے، جن خواتین کے پاس چھت نہیں تھی ان کیلئے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا وعدہ پورا کر رہی ہوں، خواتین اور ان کے بچے کیلئے پنجاب بھر میں ہیلتھ سیکٹر کو اپ گریڈ کر دیا۔


مشہور خبریں۔
سیلاب: فوری امداد نہ ملنے پر آئندہ ہفتوں میں سیکڑوں بچوں کی اموات کا خدشہ
?️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ فنڈز برائے اطفال (یونیسیف) کے ریجنل ڈائریکٹر
یورپ سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا امکان
?️ 5 مئی 2026 سچ خبریں:ایک معروف عبری اخبار معاریو نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں
مئی
کیا ٹرمپ امریکہ کو خانہ جنگی میں گھسیٹیں گے؟
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: فلوریڈا میں ٹرمپ کی حویلی پر ایف بی آئی
اگست
پاکستان کی غزہ صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے کی شدیدمذمت
?️ 2 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ صمود فلوٹیلا پر
اکتوبر
پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق
?️ 19 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو
نومبر
طالبان کی افغان حکومت کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سرکاری ٹیلی ویژن نے طالبان کے 7000 طالبان ممبروں کو
جولائی
آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستانی ایئرفورس نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے
مئی
صیہونیوں نے بوریا بستر باندھ رکھا ہے:عطوان
?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:صہیونیوں نے جنگ کے پہلے ہفتے میں نہ صرف کچھ حاصل
مئی