?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بدستور جاری‘ رہنے کے درمیان جنیوا میں 17-18 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی میں پاکستان کے حوالے سے دوسرا جائزہ لیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رائٹس آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ یہ جائزہ شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے کے تحت آتا ہے، پاکستان اس کا ایک فریق ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیا بابو رام پنت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جائزہ ایسے اہم وقت پر ہو رہا ہے، جب ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’توہین مذہب سے متعلق پولیس کی جانب سے ماورائے عدالت قتل، پُرامن مظاہرین پر کریک ڈاؤن، پُرامن اسمبلی اور پبلک آرڈر ایکٹ 2024 کا نفاذ، اپوزیشن رہنماؤں اور کارکنان کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی اور ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنان کو ہراساں کرنے جیسے واقعات گزشتہ مہینوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ یہ جائزہ پاکستانی حکومت کے لیے ایک موقع پیش کرتا ہے کہ وہ ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لے اور اس میں اٹھائے گئے انسانی حقوق کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد کرے۔
ایمنسٹی نے 8 اکتوبر کو حکام سے پی ٹی ایم پر پابندی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اسے ملک میں آزادی اور پرامن اجتماع کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
10 اکتوبر کو وفاقی حکومت نے اصولی طور پر کچھ شرائط کے ساتھ پابندی ہٹانے پر اتفاق کیا۔
مشہور خبریں۔
اگر غزہ کے مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن ہوتا تو یہ جنگ اب تک ختم ہو چکی ہوتی
?️ 12 اگست 2025یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ
اگست
آئندہ ہفتے سے ویکسین مہم کی رفتار مزید تیز کرنے جا رہے ہیں: اسد عمر
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر
جون
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف پیکج کی تیاری
?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ملکی تاریخ کے سب سے بڑے وزیراعظم ریلیف
جون
فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بارے میں ترکی کا بیان
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب
مئی
بلوچستان میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
مئی
اسرائیلی دہشت گردی پر اردنی حکومت کی خاموشی، اردن کی پارلیمنٹ نے شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 20 مئی 2021عمان (سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی
مئی
غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد مبہم ہے: روس
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
جون
اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہرکے آغاز سے آگاہ کر دیا
?️ 9 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن
جولائی