?️
سچ خبریں:امریکی اعلیٰ عہدیدار نے چوتھے دور کی غیرمستقیم مذاکرات کے بعد ایران کے ساتھ فنی امور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کو خوش آئند قرار دیا۔ مذاکرات جلد دوبارہ ہوں گے۔
آکسیوس نیوز ایجنسی کے خبرنگار باراک راوید کے مطابق، عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان چوتھے دور کی غیرمستقیم مذاکرات کے بعد ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ بات چیت کے نتائج حوصلہ بخش ہیں اور مذاکرات مستقبل قریب میں دوبارہ جاری رہیں گے۔
آکسیوس کے نمائندہ باراک راوید نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ امریکی صدر کے نمائندے اسٹیو وِٹکاف نے عمان میں ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کے ساتھ براہِ راست اور غیرمستقیم مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق، دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کے فنی پہلوؤں پر کام کو جاری رکھا جائے گا۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم آج کے مذاکرات کے نتائج سے حوصلہ مند ہیں اور اپنی اگلی نشست کے لیے پُر امید اور پُر اشتیاق ہیں جو عنقریب منعقد ہو گی۔
یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے،تاہم، دونوں جانب سے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے کا عندیہ، ممکنہ سفارتی بہتری کی امید کو جنم دیتا ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
افغان کابینہ میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہیں: ترجمان دفترخارجہ
?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا
ستمبر
ٹرمپ کا ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کا دعویٰ
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ
دسمبر
وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
?️ 28 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے
اگست
سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار
?️ 6 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادکی عدم بازیابی پر وفاقی حکومت
مئی
کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار رنج و غم
?️ 17 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
250,000 فلسطینیوں کی موجودگی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں شب قدر کا احیاء
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے
اپریل
عبداللہ ثانی نے جولانی سے کیا کہا؟
?️ 27 فروری 2025 سچ خبریں: شام کے عبوری دور کے سربراہ احمد الشرع جولانی
فروری
کیا امریکہ ،جنوبی کوریا اور جاپان روس کے خلاف سرد جنگ لڑنے جا رہے ہیں؟
?️ 26 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سیول کے روس مخالف
اگست