?️
سچ خبریں:سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمنی دارالحکومت میں دو رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تمام مکین شہید اور زخمی ہو گئے۔
سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے ہفتہ کی درمیانی شب صنعا کے دو گھروں پر اس وقت بمباری کی جب لوگ ان میں سو رہے تھے، اس بمباری کے نتیجہ میں ان گھروں کے تمام ارکان شہید یا زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
المسیرہ ویب سائٹ کے مطابق یہ حملہ السبعین کے علاقے میں ہوا جبکہ ابھی تک شہدا اور زخمیوں کی حتمی تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، یاد رہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعاء کے علاقے الحفا میں بھی دو حملے کیے۔
اسی دوران سعودی اتحادی فضائیہ نے الحدیدہ صوبے میں السلف کی بندرگاہ اور تیل کی تنصیبات اور بجلی گھروں پر سات بار بمباری کی،ادھر یمنی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل کے مطابق الحدیدہ کے ساحل پر ایندھن کے ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم ان کے اندر ایندھن موجود نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ الحدیدہ کے ایندھن کے ٹینکوں میں صرف اقوام متحدہ کا تیل ہے جو حال ہی میں یمن میں لایا گیا تھا، یاد رہے کہ یہ حملے یمن پر سعودی اماراتی اتحاد کے فوجی حملے کے آغاز کی آٹھویں برسی کے موقع پر ہوئے ہیں، جس میں سب سے غریب عرب ملک کے طور پر یمن کا محاصرہ کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی
?️ 3 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چینی کورونا ویکسین سائنو ویک کی بھاری کھیپ
جولائی
اہم صیہونی بینک سائبر حملے کا شکار
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے الیکٹرانک ڈیٹا بیس اور اہم ترین بینکوں کی
اپریل
ایف بی آر کو نان فائلرز کے گیس اور بجلی کے کنکشن کاٹنے کا اختیار مل گیا
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایف بی آر کو نان
جون
ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی ایک کروڑ 85 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے
اپریل
صیہونیوں کی خالی بندوق سے دھمکیاں:رائے الیوم
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:قطری اخبار رائے الیوم نے صیہونیوں کی زبانی اپنے بگڑتے ہوئے
جولائی
یوٹیوب پر طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دکھانے والا اے آئی فیچر متعارف
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے پریمیم صارفین کے لیے
مئی
ہمیں بڑی طاقتوں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہے: پینٹاگون
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک جِل نے منگل کو کہا
مئی
آئینی بینچ نے حساس اداروں میں سیاسی سیل ختم کرنے کی رپورٹ طلب کرلی
?️ 10 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزارت دفاع
دسمبر