?️
سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں دو امریکی اور برطانوی بحری جہازوں پر حملے اور مطلوبہ اہداف پر میزائلوں کے درست نشانے پر لگنے کا اعلان کیا۔
یمن کے المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ہماری بحریہ نے بحیرہ احمر میں دو فوجی آپریشن کیے، پہلے آپریشن میں امریکی جہاز "اسٹار نرسیا” کو نشانہ بنایا اور دوسرے آپریشن میں برطانوی جہاز "مارننگ ٹائیڈ” پر میزائل لگا۔
یہ بھی پڑھیں: بحیرہ احمر میں امریکہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
اس بیان میں واضح کیا گیا کہ یمنی بحریہ نے مذکورہ دونوں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی کارروائیوں میں مناسب بحری ہتھیاروں اور میزائلوں کا استعمال کیا اور میزائل نے اپنے اہداف کو درست اور براہ راست نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں امریکی اور برطانوی دشمن کے اہداف کے خلاف یمنی کاروائیاں جاری رہیں گی اور یہ آپریشن یمن میں ان ممالک کی جارحیت کا جائز جواب اور یمنی قوم کے دفاع میں ہے۔
اس بیان میں اس بات پر بھی تاکید کی گئی ہے کہ یمنی صیہونی حکومت یا مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کے خلاف اس وقت تک اپنی بحری کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک غزہ سے تجاوزات ختم نہیں ہو جاتے اور اس علاقے کی ناکہ بندی ختم نہیں کردی جاتی۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے ایک گھنٹہ قبل اعلان کیا تھا کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ سے 57 ناٹیکل میل مغرب میں ایک سکیورٹی واقعہ پیش آیا۔
اس خبر رساں ایجنسی نے میری ٹائم سکیورٹی کے ماہر ایمبری کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے صوبہ الحدیدہ کے مغرب میں ہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک برطانوی تجارتی جہاز کو نقصان پہنچا ہے، الجزیرہ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ یمنی کاروائیوں میں ایک امریکی جہاز پر حملہ بھی شامل ہے۔
کمپنی نے جہاز کو پہنچنے والے نقصان کو معمولی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ حملے میں انسانی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ یہ حملہ امریکہ اور برطانیہ کے دہشت گرد اتحاد کی جانب سے یمن کی سرزمین پر جارحانہ حملوں کے ایک گھنٹے بعد کیا گیا ہے، ان حملوں میں یمن کے شمال میں واقع صوبہ صعدہ پر اب تک 3 بار حملے ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بحیرہ احمر کو عسکری بنانے میں امریکہ اور انگلینڈ کے لیے خطرہ
واضح رہے کہ امریکی اور برطانوی فوجوں نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حفاظت کے بہانے گذشتہ چند دنوں میں یمن میں تحریک انصار اللہ کے ٹھکانوں کو کئی بار نشانہ بنایا ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی حملے کے لیے کیون تیار نہیں ؟
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ریزرو فورسز کے جنرل اسحاق برک کے الفاظ
اکتوبر
حکومت نے مری کا راستہ بند کر دیا
?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا
جنوری
فلسطینیوں کا اتنا قتل عام کرکے صیہونیوں کو کیا ملا ؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے
جنوری
جنوبی لبنان میں 23 شہداء کی لاشیں برآمد؛ صہیونی افواج کی درندگی کا پردہ فاش
?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:جنوبی لبنان کے کچھ علاقوں سے صہیونی افواج کے جزوی
فروری
ایران پاکستان اسٹریٹجک اتحاد پر مغربی ممالک پریشان؛ کیا خطے میں ایک نیا محور تشکیل پا رہا ہے؟
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:ایران اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف بڑھتے ہوئے
نومبر
ٹرمپ کی جنگ طلبی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے: نیویارک ٹائمز
?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان بڑھتے
اپریل
اسرائیل نے ایلون مسک کو غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کے اعلان پر خبردار کردیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شدید بمباری کے درمیان پورے
اکتوبر
ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے نام لکھوانے کی تقریب میں بن سلمان کی شرکت
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پیرس کے
جون