کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے11فروری کو مکمل ہڑتال کی اپیل

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے معروف آزادی پسند رہنماء محمد مقبول بٹ اور دیگر شہداء کے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری بروز منگل کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں اورتنظیموں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں دو کشمیریوں وسیم احمد میر اور مکھن دین کے قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور بی جے پی حکومت کی طرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور خوف و دہشت کے موجودہ ماحول کی مذمت کی گئی ۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں معروف آزادی پسند رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو ان کی شہادت کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کیاگیا اور کشمیریوں سے انکے یوم شہادت کے موقع پر 11فروری کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی۔اجلاس میں کہا گیا کہ بھارت قتل عام ، ظالمانہ ہتھکنڈوں اور فوجی طاقت کے بل پر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا۔

انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں۔اجلاس میں کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔اجلاس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی افواج کے بدترین محاصرے میں زندگی بسر کرنے والے ایک کروڑ سے زائد کشمیریوں کی موجودہ سنگین صورتحال کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو11 فروری 1984 کو تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار اداکرنے پر نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی پر چڑھاکران کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کردیا تھا۔ محمد افضل گورو کو 9 فروری 2013کو اسی جیل میں پھانسی دیکر ان کی میت کو بھی جیل کے احاطے میں دفن کردیاگیاتھا۔

مشہور خبریں۔

اسلامی ممالک اسرائیل کے قطر پر حملے سے سبق لیں: انصار اللہ

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: یمنی انصار اللہ تحریک کے رہبر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے

ٹرمپ کا نیا کاروبار، یوٹیوب بھی 2020 کے انتخابات کے ہارے ہوئے امیدوار کو کروڑوں ڈالر ادا کرے گا

?️ 1 اکتوبر 2025ٹرمپ کا نیا کاروبار، یوٹیوب بھی 2020 کے انتخابات کے ہارے ہوئے

آج بھی غزہ میں کربلا برپا ہے اور عالم اسلام خاموش ہے، خواجہ آصف

?️ 7 جولائی 2025سیالکوٹ: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حضرت

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 39 ارب روپے کا ریلیف دے رہی ہے،شوکت ترین

?️ 9 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

مسلم اکثریتی کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا

?️ 15 مارچ 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی

ڈیفنس میں رہتے تھے، بیٹے کی خاطر دوسرے علاقے میں منتقل ہوگئے، یاسر حسین کا انکشاف

?️ 19 اکتوبر 2025 کراچی: (سچ خبریں) اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں

ٹرمپ کے آنے سے ہم مغربی کنارے پر غلبہ حاصل کر لیں گے: صہیونی وزیر

?️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ بیتسالیل اسموٹریچ نے اعلان کیا

ملالہ یوسفزئی کی عالمی رہنماؤں سے غزہ میں نسل کشی رکوانے کی اپیل

?️ 20 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سماجی کارکن اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے