ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام صوبوں سے تعاون طلب

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں دوبارہ سر اٹھانے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام صوبوں سے تعاون طلب کیا اور قومی توانائی کے تحفظ کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے تاجر برادری سے تعاون کی درخواست کی۔

سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے وزیر داخلہ، سیکریٹری داخلہ اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی(نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر کو صوبوں سے مشاورت کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور عسکریت پسند قوم کے عزم کو کبھی متزلزل نہیں کر سکیں گے اور وطن کی سلامتی کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبائی ایپکس کمیٹیوں کو باقاعدگی سے اجلاس کرنے اور دیگر صوبوں کے ساتھ کوآرڈینیشن بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ اور سیکریٹری نے اجلاس کو سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی اور چاروں چیف سیکریٹریز اور انسپکٹرز جنرل آف پولیس نے اپنے اپنے علاقوں کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اس لعنت کو روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔

وزیراعظم نے نیکٹا کے قومی رابطہ کار کو انسداد دہشت گردی کے محکموں اور صوبوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطوں کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، مشیر احد چیمہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان، صوبائی چیف سیکریٹریز اور پولیس کے سربراہان نے شرکت کی۔

حزب اختلاف مسلسل یہ دعوے کررہی ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پاکستان میں اپنا جاری پروگرام جاری نہیں رکھے گا لیکن وزیر اعظم شہباز نے جمعہ کو عالمی ادارے کو یقین دلایا کہ ان کی حکومت معاہدے کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن سیلاب سے متاثرہ اور مہنگائی سے پہلے سے پسے ہوئے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتی۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان فنڈ کے جاری پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پہلے ہی امیروں پر ٹیکس لگا چکی ہے لیکن غریبوں پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتی۔

وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کے سربراہ کو گزشتہ سال کے بدترین سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والی ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

جواب میں آئی ایم ایف کے سربراہ نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ ان کی ٹیم دو سے تین دن میں جائزہ لینے کے لیے پاکستان آئے گی، یہ بات وزیراعظم شہباز شریف نے بعد میں ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے آئی ایم ایف کے سربراہ کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابقہ ​​حکومت کے برعکس موجودہ حکمران عوام پر مزید بوجھ ڈالے بغیر آئی ایم ایف سے کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے گزشتہ سال کے سیلاب سے ہونے والے انسانی اور مادی نقصانات پر ہمدردی اور تشویش کا اظہار کیا اور مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے عہدیدار کو جنیوا میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے منعقد کی جانے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ آن لائن اس کانفرنس میں شامل ہو سکیں گی کیونکہ 9 اور 10 جنوری کو پہلے سے آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاس طے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے تاجر برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ مارکیٹوں اور ریستورانوں کی جلد بندش، قومی وسائل کے منصفانہ استعمال اور درآمدی بل میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے حال ہی میں اعلان کردہ توانائی کے تحفظ کے منصوبے کی حمایت کریں۔

وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے علاقے ہزارہ میں ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے آغاز کی تقریب میں کہا کہ اس سے تیل کی درآمدات اور ڈالر کے ریٹ میں کمی آئے گی اور بعد میں یہ رقم زراعت اور ادویات سمیت ملک کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

16ہزار774 مربع کلومیٹر پر محیط نئی کمپنی ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، تور گڑھ، اپر کوہستان، لوئر کوہستان اور کولائی پلس میں تقریباً 7لاکھ 26ہزار صارفین کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

مشہور خبریں۔

ملک بھر میں شبِ معراج آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) شبِ معراج آج ملک بھر میں عقیدت و

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 18 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میگھن مارکل

عالمی جمہوریت ٹھیک نہیں چل رہی: پوپ فرانسس

?️ 9 جولائی 2024سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے دنیا میں جمہوریت کی حالت کے بارے

عسلویہ میں چھٹی بین الاقوامی قدس کانفرنس کا انعقاد، 13 ممالک سے 80 غیر ملکی مہمانوں کی شرکت

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:عسلویہ سے سچ خبریں کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق،

بیلجیئم نے 2 اسرائیلی فوجیوں کا مقدمہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں بھیجا

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: بلجیم کی پبلک پروسیکیوشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں

پی ٹی آئی کی قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے، محمد علی درانی

?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے

سعودی بحری جہاز کے اسرائیل کو ہتھیار پہنچانے کی خبر پر سعودی عرب کا ردعمل

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی قومی بحری نقل و حمل کمپنی (بحرہ) نے

امریکہ میں کتنی پاکستانی خواتین فوجی تربیت حاصل کر رہی ہیں؟

?️ 25 جون 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے