بلوچ قوم کولاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنےنہیں دیں گے۔ سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان بلوچ قوم کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے نہیں دیں گے۔

بلوچستان اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تاریخ کو ہمیشہ مسخ کیا گیا، انہوں نے فارم 47 کی رٹ لگائی ہوئی ہے، میں نہیں کہتا الیکشن منیج نہیں ہوا، ہوا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی ڈائیلاگ سےکبھی انکار نہیں کیا، آیئے! الیکشن اصلاحات اور فنڈز کی تقسیم پر بات کریں، غیر ضروری معاملات کو دہشتگردی کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی بندوق اٹھا کرمعصوم لوگوں کےقتل کی اجازت نہیں دی جاسکتی،کیا جو لاہور میں ڈویلپمنٹ ہے وہی گوجرانوالہ میں ہے؟ کیا جو ڈیویلپمنٹ پشاور میں ہے وہی نوشہرہ میں ہے؟ سرفرازبگٹی نے کہا کہ کیا نوشہرہ کےلوگ اب بندوق اٹھا لیں، منظم مہم کے تحت نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے، پروپیگنڈا کےتحت ایک بیانیہ کھڑا کیا گیا، منظم مہم کےتحت نوجوانوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی مسئلہ ہو کسی کو بندوق اٹھانے کی اجازت نہیں، خوراج کا مذہب سےکوئی تعلق نہیں،مذہب کا نام استعمال کرتے ہیں، صوبےمیں امن اورترقی میری ترجیح ہے، بلوچ قوم کولاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنےنہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پانچ سال میں گوادرکی ترقی پر 66 ارب روپےخرچ کیے گئے، آئیں الیکشن اصلاحات، فنڈ کی تقسیم پربات کریں، انتخابی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے۔

سرفرازبگٹی کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ بندوق کی نوک پر بات چیت نہیں ہو سکتی، میں ریاست کی طرف سے ڈائیلاگ کے لیے تیار ہوں، سمگلنگ کو کس طرح کاروبار کہہ سکتے ہیں، سمگلنگ کاروبار نہیں ہے،اسمبلی میں آئین اورقانون کی بات کرنی چاہیے۔

مشہور خبریں۔

انقرہ کے لیے ایف-35 فائٹر کی نامکمل کہانی؛ یہ اردگان کا مسئلہ ہے یا ترکی کا؟

?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکہ اور ترکی کے بیشتر تجزیہ کاروں کا خیال ہے

جرمن چانسلر کی نظر میں ایران جنگ کے اثرات

?️ 25 اپریل 2026سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرٹس نے خبردار کیا ہے کہ ایران

عراق کے شمال سے جنوب تک ترکی کی جارحیت سے ناراض ہیں: فواد حسین

?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:  عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے اعلان کیا کہ بغداد

اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر زور

?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار

الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن کی پاکستان آمد

?️ 19 اپریل 2022(سچ خبریں)امریکی رکن کانگریس الہان  عمر آج پاکستان کے دورے پر اسلام

بی بی سی کے دفتر کے مرکزی دروازے اور دیواروں پر سرخ رنگ

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کی حامی احتجاجی تنظیم

افغانستان میں وزارت خزانہ کے ملازم اور سابق نیوز اینکر کو گولی مار کر ہلاک کردیا

?️ 8 مئی 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف امریکی افواج کے انخلا

پی ٹی آئی کے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے