نواز شریف پر سنگین الزامات، جے آئی ٹی نے تسنیم حیدر شاہ کو طلب کرلیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کے لیے تسنیم حیدر کو طلب کرلیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی تسنیم حیدر کی پریس کانفرنس کے ویڈیو کلپس کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے شیئر کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سازش کا حصہ تھے۔

وزیر آباد حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تسنیم حیدر سے نواز شریف پر عائد الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کا کہا ہے۔

ان معلومات سے واقف سرکاری ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ جے آئی ٹی نے تسنیم حیدر شاہ سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔

اس سے قبل تسنیم حیدر شاہ نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی حکام کو بیان دینے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ کیپیٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے 20 نومبر کی رات کو تسنیم حیدر شاہ سے رابطہ کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ ایک فالو اَپ کال تھی، اس سے قبل وزیر اعلیٰ کے مشیر اور پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے ٹیلی فون کال کے ذریعے تسنیم شاہ کو غلام محمود ڈوگر کا تعارف کروایا تھا۔

تسنیم شاہ کی جانب سے نواز شریف پر لگائے گئے الزامات پر جے آئی ٹی نے کہا کہ وہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 161 کے تحت پاکستان واپس آکر جے آئی ٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

تاہم تسنیم حیدر نے پاکستان واپس آنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضلع گجرات میں فوجداری مقدمات میں انہیں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بعد ازاں سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ پاکستان نہیں آسکتے تو لندن سے ویڈیو کال کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں جس کے بعد تسنیم شاہ اور جے آئی ٹی ٹیم نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے اگلی فون کال کے ذریعے اس معاملے پر بات چیت کا فیصلہ کیا۔

اسی دوران تسنیم حیدر کی پریس کانفرنس میں انکشافات کے بعد پاکستان مسلم (ن) کی حکومت مشکل میں آگئی ہے جو پہلے ہی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ اور تنقید کی زد میں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار نے بتایا کہ یہ الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب عمران خان نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور ایک اعلیٰ فوجی افسر پر عائد کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔

قبل ازیں مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تنسیم شاہ کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تسنیم حیدر لندن میں پارٹی کا ترجمان نہیں ہے، کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔

اس کے علاوہ پاکستان مسلم (ن) کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے بچنے کے لیے غیر ضروری مسائل پیدا کیے جارہے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں دی گئی ایک مہنگی گھڑی 20 لاکھ ڈالر میں انہیں فروخت کی جس کی مالیت 2019 میں تقریباً 28 کروڑ روپے تھی۔

عمر فاروق نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے گھڑی فروخت کرنے کے حوالے سے مارچ 2019 میں رابطہ کیا تھا۔

عمر فاروق ظہور نے نجی چینل ’جیو نیوز‘ کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’مارچ 2019 میں سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ان کے پاس گھڑیوں کا ایک سیٹ ہے اور اگر میں دلچسپی رکھتا ہوں تو میں فرح خان (عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست) سے رابطہ کروں کیونکہ انہیں مدد کی ضرورت ہے اور ان اثاثوں کے لیے کوئی خریدار نہیں مل رہا ہے‘۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے سب سے پہلے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیر اطلاعات

?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

"زنگزور” کوریڈور کے لیے امریکہ کا منصوبہ اور سفارتی اسٹیبلشمنٹ کو وارننگ

?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں: جنوبی قفقاز کا خطہ صدیوں سے ایران، روس اور

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات میں نمایاں پیشرفت

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ روم میں جاری ایران اور

ٹرمپ پر مقدمہ چلایا گیا تو سڑکوں پر ہنگامے ہوں گے:ٹرمپ کا حامی ریپبلکن سینیٹر

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر کی حمایت کرنے والے ریپبلکن سینیٹر نے خبردار

برطانیہ میں اسرائیل پر پابندیوں کے لیے غیر معمولی دباؤ، عوامی رائے کیا کہتی ہے؟

?️ 6 جون 2026سچ خبریں: غزہ، مغربی کنارے، لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے تسلسل اور

ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیا ء

?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں:  حال ہی میں جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ

شام میں وبا پھیلنے میں اضافہ تشویشناک:اقوام متحدہ

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ شام میں وبا

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی

?️ 14 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے