?️
نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری ہے اور آئے دن ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس مہلک بیماری سے اپنی جانیں گنوا رہے ہیں جبکہ بھارتی حکومت بیماری کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے اور اب اس وبا سے اموات کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی انتہائی متعدی قسم کے ساتھ وبا کی دوسری لہر فروری میں شروع ہوئی تھی جس میں ہسپتالوں، طبی عملے کے ساتھ ساتھ شمشان گھاٹوں پر حد سے زیادہ دباؤ ڈالا۔
برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین اب تک یقینی طور پر یہ کہنے سے قاصر ہیں کہ دوسری لہر میں کیسز کا عروج کب آئے گا۔
بھارتی شہروں کے پارکنگ مقامات میں بھی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دریائے گنگا میں بھی متعدد لاشیں پائی گئیں جنہیں ان گاؤں والوں کے رشتہ اداروں نے بہایا جنہیں چتا جلانے کے لیے لکڑیاں نہ مل سکیں۔
بستروں، ادویات اور طبی آکسیجن کی قلت کا شکار ہسپتال متاثرہ افراد کو واپس بھیجنے پر مجبور ہیں جبکہ مرنے والے عزیزوں کا علاج کرنے کے لیے کسی کو ڈھونڈنے والے مایوس رشتے داروں کی کہانیاں معمول بن گئی ہیں۔
بہت سے متاثرین موت کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے ڈاکٹر کے بغیر ہی انتقال کر گئے اور جب ڈاکٹر دستیاب ہوں تو بھی اس وقت موت کی وجہ میں کووِڈ 19، اس وقت تک نہیں لکھا جاتا جب تک مرنے والے کا ٹیسٹ نہ ہوچکا ہو۔
ماہرِ وبائی امراض شاہد جمیل کا کہنا تھا کہ حالانکہ کیسز میں اضافے کی رفتار کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور نئے کیسز آہستہ آہستہ کم ہورہے ہیں، لگتا ہے ہم یومیہ 4 لاکھ کیسز کی ہموار سطح پر آجائیں گے اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ہم وبا کے عروج تک پہنچ چکے ہیں۔
ایک ارب 40 کروڑ نفوس کی آبادی والے ملک بھارت میں ایک ہفتے کے دوران دنیا میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی نصف جبکہ اموات کی 30 فیصد تعداد سامنے آئی۔
بڑے شہروں میں وبا کا پھیلاؤ گزشتہ ماہ کی تیزی کے بعد سست ہوگیا ہے اور ان کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں رفتار پکڑ رہا ہے۔
رواں ہفتے نصف کیسز مغربی ریاست مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں رپورٹ ہوئے جو اس سے قبل ایک تہائی تھے جبکہ اتر پردیش کے زیادہ تر دیہی اور گنجان آبادی والے علاقوں میں یہ شرح 2 تہائی ہے۔
ٹیلی ویژن پر چلنے والی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کی میتوں پر رو رہے ہیں جبکہ دیگر وارڈز میں ڈیرہ لگائے بیٹھے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صدر مملکت اور آرمی چیف کی بیک وقت لاہور میں موجودگی، افواہوں کا بازار گرم
?️ 12 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) ملک میں جاری حالیہ سیاسی تناؤ کے پیش نظر
نومبر
امریکہ سے مذاکراتی عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟
?️ 23 مئی 2026 سچ خبریں:سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ ایران، اور انتونیو گوٹیرش، سیکرٹری
مئی
فلسطینی اتھارٹی کا فلسطینی گروپوں سے سنجیدہ بات چیت کرنے کا مطالبہ
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطینی گروپوں سے داخلی تقسیم کو
جون
روس کا امریکہ اور ترکی کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے پر سخت انتباہ
?️ 15 اگست 2026سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے خبردار کیا ہے
اگست
اسرائیل نے جنین شہر کے داخلی راستے کیے بند
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں صیہونی حکومت کی فوج کی بڑے
مارچ
لبنان کی حزب اللہ: بیروت فاتحین کے مقابلے میں ایران کے کردار سے فائدہ اٹھائے
?️ 30 مئی 2026 سچ خبریں: لبنانی پارلیمان میں "وفاداری برائے مزاحمت” دھڑے کے رکن
مئی
وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے کل شام کی ڈیڈلائن دے دی
?️ 6 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت میں وزراء اور ارکان
اکتوبر
80 سالہ امریکی صدر کی مشکلات
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر ریاست کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی کے طلباء کی
جون