وقت نکلتا جا رہا ہے، نواز شریف جلد وطن واپس آئیں، جاوید ہاشمی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ممتاز سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو مزید وقت ضائع کیے بغیر فوری وطن واپسی کا مشورہ دیا ہے۔

 نواز شریف گزشتہ تین سالوں سے طبی بنیادوں پر خود ساختی جلا وطنی اختیار کیے ہوئے ہیں اور رپورٹس کے مطابق پیر کو وہ اپنی بیٹی مریم نواز اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے یورپ روانہ ہو گئے ہیں۔

جاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مزید وقت ضائع کیے بغیر وطن واپس آنا چاہیے، کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے سامنے کھڑا ہو کر ملک کے لیے قربانی دینی چاہیے۔

انہوں نے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کے مبینہ کردار پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کو خود کو سیاست سے الگ کر لینا چاہیے، جس دن عوام کے ووٹ سے صحیح معنوں میں حکومت قائم ہوگئی اس دن یہ ملک ترقی کرنے لگے گا، یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت بناتی اور توڑتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے بنائی گئی۔ انہوں نے توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صدور، سابق وزرائے اعظم اور دیگر کو توشہ خانہ سے تحائف لینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی ہے، توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا حصہ رہنے والے سابق رہنما نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہی عمران خان کو اقتدار میں لے کر آئی اور پھر اقتدار واپس لے لیا، نواز شریف اور عمران خان دونوں نے اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر لی لیکن ایک سیاستدان کو اپنا کردار بھی مضبوط کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان سے کوئی مسئلہ نہیں تھا، وہ عمران خان کی پارٹی کا حصہ بنے تھے لیکن بعد میں پی ٹی آئی چیئرمین اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

محکمہ داخلہ کی ہدایت پر افغان شہریوں کی باعزت اور منظم واپسی کیلئے نئی مہم کا آغاز

?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم

ٹرمپ کا امریکی محکمہ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

?️ 22 اکتوبر 2025ٹرمپ کا امریکی محکمہ انصاف سے 230 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ

صیہونی حکومت کو فولاد بھیجنے کے خلاف برازیل میں دھرنا

?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: برازیل کے شہر سینٹوس میں شہری کونسل اور بندرگاہ کے

پاکستان میں تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا

?️ 18 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کےقومی خلائی ادارے اسپارکو کی جانب سے

تیونس میں 11 صیہونی جاسوسوں کو عمر قید کی سزا

?️ 25 دسمبر 2025سچ خبریں: تونس کی عدالتی ذرائع کے مطابق، محمد الزواری کے قتل

سعودی عرب اور 10 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مشرق میں 10 ممالک کی شرکت کے ساتھ

صیہونی حزب اللہ سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کی شمالی سرحدوں میں طاقت کے توازن کی

الحیاہ: ہم نے جنگ کو روکنے کی پوری کوشش کی۔ ہم ایران کے شکر گزار ہیں

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے صیہونی حکومت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے