🗓️
سچ خبریں:سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال کے خلاف عوامی مظاہروں کے بعد ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سری لنکا میں خراب معاشی صورتحال پر عوام کے احتجاج کے بعد پانچ ہفتوں میں دوسری بار ایمرجنسی نافذ کر دی گئی،ایمرجنسی لگنے کے بعد سکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارات حاصل ہوں گے،خراب معاشی صورتحال پر گزشتہ روز عوام نے سری لنکن پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث دکانیں، اسکول اور دفاتر مکمل طور پر بند رہے،حکومت مخالف احتجاج میں طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سری لنکن صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ سکیورٹی اور امن عامہ کے تحفظ کیلئے کیا گیا،سری لنکن وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 50 ملین ڈالر سے کم رہ گئے ہیں۔
سری لنکا کی بار ایسوسی ایشن نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے صدر ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیں اور عوام کے بنیادی حقوق کا احترام اور انکے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور سری لنکن حکام کے درمیان بیل آؤٹ پیکج پر پیر کو ورچوئل ملاقات ہوگی۔
مشہور خبریں۔
بھارتی ریپر بادشاہ سے کیسے دوستی ہوئی؟ ہانیہ عامر نے بتادیا
🗓️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلی بار بھارتی ریپر
مئی
مشرقی ایشیا میں امریکہ کا خطرناک کھیل
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:روزانہ تقریباً پانچ امریکی جنگی جہاز چین کے ساحل کے قریب
اگست
پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے
🗓️ 15 جون 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال 2021-22 کا
جون
مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پیش نظر سخت کرفیو نافذ کردیا گیا
🗓️ 9 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں، کورونا وائرس کو
مئی
صہیونی یونیورسٹیوں میں وسیع ہڑتال
🗓️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عبرانی یونیورسٹی،
مئی
صہیونی حکام کا فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت کا اعتراف
🗓️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: آج صبح متعدد فلسطینی نابلس کے شہر بورین کے ارد
جنوری
عدلیہ سے آئین و قانون کا محافظ بننے کی توقع ہے وزیراعظم نے کانسٹیٹیوشن موبائل ایپ کا اجرا کردیا
🗓️ 20 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب ٹیسٹ رن کے بعد
اپریل
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی
🗓️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 31 دسمبر
دسمبر