?️
سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ ایران کے موجودہ جوہری بحران کا ذمہ دار ہے اور اسے ایران کے خلاف تمام متعلقہ پابندیاں اٹھا لینی چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا کہ تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں سے بات چیت کے ساتویں دور میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، تمام فریقین نے گزشتہ مذاکرات کی بنیاد پر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا، پابندیوں کے خاتمے سے متعلق امور پر گہرائی سے بات چیت کی اور جوہری شعبے سے متعلق مسائل پر نئی دستاویزات کا مسودہ تیار کیا،یہ بھی طے پایا کہ مذاکرات کا اگلا دور رواں سال کے آخر تک ہوگا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہاکہ ایران کے جوہری پروگرام کا مسئلہ اب ایک نازک موڑ پر ہے جبکہ چین مذاکرات کے اس دور میں تمام فریقین کی سنجیدگی کو تسلیم کرتا ہے اور جوہری تنصیبات کی نگرانی پر ایران اور IAEA کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام فریقین مذاکرات اور مشاورت کے صحیح راستے پر گامزن ہوں گے، موجودہ ایرانی جوہری بحران کے مجرم کے طور پر امریکہ کو ایران کے بارے میں اپنی گمراہ کن پالیسی کو درست کرنا چاہیے اور ایران کے ساتھ ساتھ فریق ثالث کے خلاف تمام متعلقہ پابندیاں ہٹانا چاہیے۔
لیجیان نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ ایران جوہری مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کیا ہے، ہم نے امریکہ، ایران اور دیگر فریقوں کے ساتھ قریبی تعلقات اور ہم آہنگی برقرار رکھی ہے اور مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سرگرم کوششیں کی ہیں، ہم سیاسی اور سفارتی تصفیے کے عمل کی بھرپور حمایت کریں گے نیزبعد میں ہونے والے مذاکرات میں تعمیری طور پر حصہ لیتے رہیں گے، اور جلد نتائج کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سیلاب کے بعد مالیاتی دباؤ، حکومت کا 4 ہزار 800 ارب روپے قرض لینے کا منصوبہ
?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ستمبر تا نومبر کے دوران اپنے
ستمبر
داعش کا سربراہ کیسے مارا گیا؟
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ایک مختصر تقریر میں
فروری
کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری، حکومت پنجاب کا اہم فیصلہ
?️ 28 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) کالعدم تنظیم کا احتجاج جاری ہے جس کے بعد
اکتوبر
عراقی وزیر اعظم کا اس ملک کے دینی رہنما کے سلسلہ میں اظہار خیال
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے حالیہ عراق
مارچ
نیتن یاہو کے خلاف صہیونی اسیر کا تیز حملہ
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کل
دسمبر
پابندیوں سے ڈالر کی بالادستی خطرے میں: امریکی وزیر خزانہ کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے ایک انٹرویو میں کہا کہ
اپریل
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے کمی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے
مئی
غزہ کے بھوکے لوگوں کے خلاف ابو شباب کے جرائم کی نئی تفصیلات
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس سنٹر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل
جون