?️
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایوانِ بالا کی نشستوں پر امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی اس شیڈول کے تحت امیدوار 12 اور 13 فروری 2021 کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی پروگرام کے مطابق امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی 12 اور 13 فروری 2021 کو ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
جس کے بعد الیکشن کمیشن 14 فروری کو نامزد امیدواروں کی فہرست آویزاں کردے گا جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 سے 16 فروری تک ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہو گی۔
جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسران کی جانب سے درست قرار دیئے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی آخری تاریخ 18 فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ ان اپیلوں کو 20 فروی تک نمٹا دیا جائے گا۔
ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 21 فروری کو آویزاں کی جائے گی اسی طرح کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 22 فروری مقرر کی گئی ہے۔
بعدازاں امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری کو آویزاں کی جائیں گی، یہ فہرستیں جاری ہونے کے بعد کوئی بھی امیدوار 2 مارچ دوپہر 12 بجے تک مقابلے سے دستبردار ہو سکے گا۔
جس کے بعد سینیٹ کی نشستوں پر اراکین منتخب کرنے کے لیے چاروں صوبوں کی اسمبلیوں اور وفاقی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ کا عمل 3 مارچ کو ہوگا۔
سینیٹ کے 104 اراکین میں سے 52 اراکین اپنی 6 سالہ مدت ختم ہونے کے بعد 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے جس میں قبائلی اضلاع کے 8 میں سے 4 سینیٹر بھی شامل ہیں اور اب قبائلی اضلاع کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کی وجہ سے یہ چار نشستیں پُر نہیں کی جاسکتیں جس سے سینیٹ کی مجموعی نشستیں کم ہو کر 100 رہ جائیں گی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 3 مارچ کو 48 اراکین سینیٹ کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ ہوگی جس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 12، 12 سینیٹرز، پنجاب اور سندھ سے 11،11 جبکہ اسلام آباد سے 2 سینیٹرز کو منتخب کیا جائے گا۔
پولنگ میں چاروں صوبوں سے عام نشستوں پر 7 اراکین، 2 نشستوں پر خواتین، 2 نشستوں پر ٹیکنوکریٹس کو چُنا جائے گا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے اقلیتی نشست پر ایک، ایک رکن منتخب ہوگا۔
خیال رہے کہ 11 مارچ کو اپنی 6 سالہ مدت ختم ہونے پر ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی 65 فیصد تعداد اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھتی ہے۔
یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سینیٹ کے حالیہ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے کروانے کی بھرپور حامی ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں اس پر مختلف مؤقف رکھتی ہیں۔
حکومت نے اوپن ووٹنگ پر سپریم کورٹ کی رائے لینے کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا اسی دوران حکومت کی جانب سے قانون میں ترمیم کے لیے پارلیمان میں بل بھی پیش کیا گیا تھا۔
تاہم سینیٹ میں عددی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے حکومت آرڈیننس بھی جاری کرچکی ہے جسے الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021 نام دیا گیا تھا جبکہ آرڈیننس کو سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے سے مشروط کیا گیا تھا۔
آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کرسکے گا۔
علاوہ ازیں آرڈیننس کے مطابق عدالت عظمیٰ نے سینیٹ انتخابات کو الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا تو اوپن بیلٹ ہوگی اور اس کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
مراکشی عوام کا فرانسیسی صدر کے خلاف اعتراض
?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ 22 ستمبر
ستمبر
5 اگست کو کوئی راستہ بند نہیں تھا، یہ خود جا کر پولیس وین میں بیٹھتے رہے۔ عظمی بخاری
?️ 7 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ 5
اگست
نیٹو سرد جنگ کے بعد یورپ میں فوجیوں کی سب سے بڑی تعیناتی کا خواہاں
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: ایک ہسپانوی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ نیٹو
جون
مارچ میں بجلی کی سستی پیداوار کے باوجود ڈسکوز کی 10 ارب روپے اضافی وصولی کیلئے درخواست
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مقامی سطح پر سستے ایندھن سے 63 فیصد
اپریل
بائیڈن کی مقبولیت ایک بار پھر گرتی ہوئی
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: نیوز پول کے مطابق جو بائیڈن کی مقبولیت میں کمی
مارچ
امریکہ کی منافقت؛ واشنگٹن کا ایک معاہدے پر افسوس کا اظہار
?️ 25 مئی 2026 سچ خبریں:جہاں امریکہ کی رکاوٹوں کے باعث جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ
مئی
اسموگ کی بگڑتی صورتحال، لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
?️ 15 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں
نومبر
مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور 35A کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
?️ 4 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دفعہ
اپریل