?️
لاہور/ اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی میں کمی آئی ہے اور اموات میں بھی واضح کمی ہوئی ہے تاہم ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، 24گھنٹےمیں اسلام آباد میں مزید44 اور پنجاب میں 234کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، سیکرٹری عمران سکندر نے بتایا کہ پنجاب میں24گھنٹےمیں ڈینگی کے234کیسزرپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز لاہورمیں ڈینگی کے153کیسز سامنے آئے۔
عمران سکندر کا کہنا تھا کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے2423 کیسز اور رواں سال لاہور میں ڈینگی کے1887 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 341مریض داخل ہیں ، جن میں صرف لاہور کے اسپتالوں میں 182مریض زیر علاج ہے۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں مزید چوالیس افراد ڈینگی سے بیمار ہوگئے، مضافاتی علاقوں سے چھبیس اور شہری علاقوں سے اٹھارہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں باون افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے۔خیبر پختونخوا میں پشاور ڈینگی سے زیادہ متاثر ہے، جہاں چوبیس گھنٹے میں دو سو تینتالیس افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی کے اڑتیس مریض زیرعلاج ہیں۔


مشہور خبریں۔
ملک میں 43 فیصد شہریوں کی کورونا ویکسینیشن ہوچکی ہے
?️ 27 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر ویکسی نیشن
فروری
صیہونیوں کی حرمش آپریشن کے آپریٹر کی شناخت میں ناکامی
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:طولکرم کے شمال میں واقع حرمش کے علاقے میں ہونے والے
مئی
عرب ممالک ترکی میں سرمایہ کاری کیوں نہیں کر رہے ؟
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں:ترکی کی عرب ممالک سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کی کوششیں
ستمبر
روس اور یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی تھنک ٹینک فار اسٹڈی آف وار نے پیر کو اپنی
جنوری
فرار قیدی واپس آجائیں، ورنہ سخت سزا ملے گی۔ مراد علی شاہ
?️ 3 جون 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے
جون
ایران کے ساتھ جنگ نے مغربی اتحاد کو کس طرح ہلا کر رکھ دیا؟
?️ 12 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ کی ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش
اپریل
عرب لیگ کے وزارتی اجلاس عبرانی میڈیا کی نظر
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: والا نیوز کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن
جون
نیا امریکی صدر کون ہو گا؟ٹرمپ یا ایلون مسک
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشہور ارب پتی اور
دسمبر