?️
سچ خبریں:ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بگرام اڈے کے سازوسامان کی تباہی کے ساتھ افغانستان کے غیر ملکی سب سے بڑے فوجی اڈے سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
امریکی فوجیوں کے انخلا اور فوجی سازوسامان کی تباہی کے بعد امریکہ نے افغانستان میں اپنے سب سے بڑے اڈے کو افغان افواج کے حوالے کرنے کا عمل شروع کردیا ہے،صوبہ پروان کے بگرام شہر کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ فوجی سامان کے 20 سے 30 ٹرک روزانہ اڈے کے باہر جاتے ہیں،تاہم امریکی عہدیداروں نے اس سامان کی تباہی کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سامان افغان افواج کو منتقل نہیں کیا جاسکتا اور اسے دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے روکنے کے لئے تباہ کیا جارہا ہے۔
یادرہے کہ بگرام فوجی اڈہ افغانستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین فوجی اڈہ ہے اور ذرائع کے مطابق اس اڈے سے فوجیوں کے انخلا کا عمل شروع ہوچکا ہے جو 15 دن میں ختم ہونے والا ہے،واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں تازہ ترین سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ، افغانستان سے اب تک 160 سی -17 فوجی سازوسامان جہازوں کے ذریعہ واپس لے جایا جا چکا ہےجبکہ 10000 سے زائد سامان کے ٹکڑوں کو تباہی کے لیے افغانستان میں امریکی ڈیفنس پروکیورمنٹ ایجنسی کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل یکم مئی سے شروع ہوا ہے جو 11 ستمبر تک ختم ہونے والا ہے۔
مشہور خبریں۔
پیٹرولیم کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہو گیا
?️ 17 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی
ستمبر
سعودی اتحاد کے یمن میں مزارات اور مقدس مقامات پر حملے
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:یمن میں اوقاف کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں مزارات،
اگست
فرانس میں انقلابی نوجوان کیا کر رہے ہیں؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:فرانسیسی پولیس کو حال ہی میں فرانسیسی مظاہرین کے ساتھ پرتشدد
جولائی
’لاپتا‘ ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو اسمگلنگ کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا
?️ 15 جولائی 2023کراچی: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے ایک ہفتے قبل لاپتا ہونے والے
جولائی
امریکہ نے چینی حکمرانی کی توہین کی: بیجنگ
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے بیجنگ کے
اگست
غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیل کے آپریشن
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے اسرائیلی وزارت جنگ کے ایک سینئر اہلکار
دسمبر
سوئٹزرلینڈ میں یمنی مذاکرات؛ 715 اسیروں کے ابتدائی تبادلے کا معاہدہ
?️ 21 مارچ 2023سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی
مارچ
عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی
فروری