?️
سچ خبریں:برطانوی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ نے دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد جولانی کو سیاسی میدان میں داخل کرنے کے لیے تربیت دی، انکشافات میں برطانوی سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
برطانوی اخبار ایڈیپینڈنٹ عربی نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ نے شام میں دہشت گرد گروہ ہیئت تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع عرف ابو محمد جولانی کو سیاسی چہرہ دینے کی منظم کوششیں کیں، یہ دعویٰ سابق امریکی سفیر برائے شام رابرٹ ایفورڈ کی ایک حالیہ وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے جولانی کی بازپروری کے منصوبے کا ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ ہی تھا جس نے جولانی کو نیا روپ دیا
رپورٹ کے مطابق، جولانی کو میدان جنگ سے سیاست میں منتقل کرنے کا منصوبہ ایک برطانوی این جی او انٹرمیڈئٹ کے ذریعے انجام پایا، جس کے سربراہ جاناتھن پاول تھے، جو برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر قومی سلامتی رہ چکے ہیں۔
برطانوی خفیہ سفارت کاری اور جولانی کا نیا چہرہ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹرمیڈئٹ نے نہ صرف جولانی کی تربیت کی، بلکہ برطانوی و امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے ایک مکمل سیاسی منصوبہ تشکیل دیا تاکہ جولانی کو شام کے مستقبل میں کلیدی کردار دینے کے لیے تیار کیا جا سکے۔
رابرٹ ایفورڈ کے مطابق، پاول نے خود انہیں 2023 میں اس منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ جولانی نے ملاقات میں مغربی ممالک کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ اسرائیل کی سیکیورٹی کو چیلنج نہیں کرے گا۔
اسرائیلی چینل i24 کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں عرصے سے جولانی کے ساتھ رابطے میں تھیں، اور جولانی کے زیر کنٹرول علاقوں کو معاشی استحکام دینے کے لیے 100 ملین ڈالر کی مالی امداد بھی دی گئی۔
برطانوی ادارے کا مشکوک کردار
انٹرمیڈئٹ کے قیام کا سال 2011 ہے، جب جاناتھن پاول نے اسے قائم کیام اس کے بانیوں میں مارٹن گریفتھس بھی شامل ہیں، جو اقوام متحدہ میں یمن کے لیے سابق نمائندہ رہ چکے ہیں۔
یہ ادارہ خود کو مشکل ترین تنازعات کے حل کا ماہر قرار دیتا ہے اور خفیہ سفارتی بات چیت کو اپنا بنیادی ہنر بتاتا ہے۔
دہشت گردی کا نیا مفہوم
پاول کی کتاب گفتگو با دہشت گرد: مسلح تنازعات کے خاتمے کا طریقہ میں وہ دہشت گرد گروہوں کو غیرریاستی مسلح تنظیمیں قرار دیتے ہیں اور دہشت گردی کو ایک تکنیک کہتے ہیں جسے حکومتیں اور تنظیمیں یکساں استعمال کرتی ہیں۔ یہ تعریف مغربی حکومتوں کو ایسے گروہوں سے تعلقات قائم کرنے کا جواز فراہم کرتی ہے۔
قنیطرہ میں اسرائیلی دراندازی
دوسری جانب، شام کے مقامی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے صوبہ قنیطرہ کی مشرقی دیہات الصمدانیہ الشرقی اور العجرف کے درمیان علاقے میں داخل ہوکر قبضہ جما لیا ہے،المیادین کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی کاروان میں دو بکتر بند گاڑیاں اور دو ٹینک شامل تھے،یاد رہے، اسرائیلی فورسز پہلے ہی شام کے جنوبی علاقوں میں پانی کے 80 فیصد وسائل پر کنٹرول حاصل کر چکی ہیں، جن میں اردن کے ساتھ مشترکہ ذخائر بھی شامل ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ابوظہبی تک پہنچنے والے میزائل اور ڈرون اسرائیل بھی پہنچ سکتے ہیں:صیہونی تحقیقاتی ادارہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:امیل تھامس اسٹڈی سینٹر کے ایک ماہر نے متحدہ عرب امارات
جنوری
یمن کے ایک تہائی باشندوں کو غذائی تحفظ حاصل نہیں ہے: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ انرجی کرائسز گروپ کا کہنا
جون
آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران کی مشقیں واشنگٹن کے لیے براہ راست پیغام
?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:نیٹو کے ایک سابق اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ
فروری
جماعتِ اسلامی نے اجازت لے کر آج احتجاج کیا، ٹی ایل پی نے اجازت نہیں لی۔ طلال چوہدری
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا کے خلاف مزید کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں
?️ 4 جنوری 2026 مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا کے خلاف مزید کارروائی کا
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
یو اے ای کی ویزا پابندیاں نرم، 6 ماہ میں 4 لاکھ پاکستانی امارات پہنچ گئے
?️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کو
فروری
جاپان کی جانب سے غزہ کی 10 ملین ڈالر کی مدد
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:جاپان کے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے ملک کے دارالحکومت میں
اکتوبر