’بحران بڑھتا جا رہا ہے‘ خواجہ سعد رفیق کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا امتحان ہے دعا کرتا ہوں سب سرخرو ہوں، ہماری جماعت ن لیگ کو مرکز میں حکومت نہیں لینا چاہیئے، تاہم فیصلے جلد لینا چاہئیں اور ایسی شرائط نہ رکھی جائیں جو ن لیگ پوری نہ کر سکے کیوں کہ بحران بڑھتا جا رہا ہے، اس لیے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس جلد بلائے جائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی یا نہیں؟یہ صرف میاں نواز شریف کا اثاثہ چھیننے کی تیاری ہے، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی اکثریت ہے ہم مانتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہوگا، قومی اسمبلی میں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہیئے۔

اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ آیا تو معاشی استحکام خواب رہ جائے گا، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، سیاسی جماعتوں کی شراکت داری جمہوری عمل کا حصہ ہے، مختلف پارٹیاں ماضی کے بیان سے انحراف کررہی ہیں اور ایک ایسا منظر نامہ سامنے آرہا ہے کہ عوام مستقبل میں ان سے مایوس ہوں گے، عوام میں سیاسی برادری کی ساکھ خراب ہے اور یہ رویے اس ساکھ کو مزید مجروح کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ کمشنر کا الیکشن کے عمل سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے، الیکشن پروسس کا سارا کنڑرول ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کے ذمے ہوتا ہے، کمشنر کا بالواسطہ تعلق ہوسکتا ہے لیکن براہ راست ان کا الیکسن کے عمل سے کوئی تعلق نہیں، کمشنر راولپنڈی کا بیک گراؤنڈ بھی سامنے آچکا ہے، وہ اس سب میں 9 دن کیوں خاموش رہے؟ اب کمشنر صاحب نے جو بات کی اس کی حقیقت شام تک سب کے سامنے تھی، پہلے دو چار گھنٹے بعد ہی ان کے مقاصد سامنے آگئے تھے، الیکشن کمشن نے اس کیس کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی بنالی ہے اور 3 دن میں رپورٹ آجائیگی تو اس پر بات کرنا غیر مناسب ہوگا۔

مشہور خبریں۔

لبنان میں سعودی سفیر کی نقل و حرکت

?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:لبنان کے انتخابات قریب آتے ہی سعودی سفیر نے لبنان کے

ہالینڈ کے بادشاہ نے عوام سے معافی کیوں مانگی؟

?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: ہالینڈ کے بادشاہ نے غلامی میں اس ملک کے کردار

چین کا عالمی بینک سے افغانستان کی مدد کرنے کا مطالبہ

?️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں:چین نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے افغانستان

فلسطینی تنظیم کی امدادی سامان کی لوٹ مار کے امریکی الزام کی تردید

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:غزہ کی تنظیم نے امریکہ کے الزامات کی سخت مذمت کی

شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات سے متعلق اپنی حکمت عملی بتا دی

?️ 29 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات سے متعلق

انسٹاگرام کی جانب سے ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان

?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے شارٹ

وزیر اعظم آبی ذخائر کے منصوبوں پرکام کے خواہاں ہیں: فرخ حبیب

?️ 12 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا

پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی، محمد اورنگزیب

?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے